دو ہفتوں میں بلدیاتی انتخابات کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں ، جون کے پہلے ہفتے میں انتخابات متوقع، سپریم کورٹ کا او بی سی ریزرویشن پر فیصلہ
ریاست میں 15 میونسپل کارپوریشنوں اور 210 میونسپل کونسلوں کے انتخابات او بی سی ریزرویشن کے بغیر ہوں گے۔ کیا آپ کی میونسپلٹی اس میں ہے؟
نئی دہلی : 4 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان دو ہفتوں کے اندر کیا جائے اسطرح کا فیصلہ آج سپریم کورٹ نے او بی سی ریزرویشن پر دیا ہے ۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی ریاستی حکومت نے اس معاملے میں جوڑ توڑ کی کوشش کی تھی کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات او بی سی ریزرویشن کے بغیر نہ کرائے جائیں لیکن بدھ کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر حکم دیا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان دو ہفتوں میں کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کی وجہ سے ریاستی الیکشن کمیشن کو اگلے دو ہفتوں میں میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، نگر پنچایتوں اور گرام پنچایتوں کے چناؤ پروگراموں کا اعلان کرنا ہوگا۔
ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں دسمبر 2022 تک مہلت مانگی تھی لیکن عدالت نے مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ ریاستی حکومت نے مانسون کی وجہ بتائی ہے کہ بارش کے دوران انتخابات میں ووٹرس جو حق رائے دہی ادا کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس لئے الیکشن بارش بعد لیا جائے لیکن عدالت نے واضح کیا ہے کہ مدت دوبارہ نہیں بڑھائی جا سکتی۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آٹھ دیگر ریاستوں میں انتخابی شیڈول کے حقوق کے انعقاد کا معاملہ بھی اٹھایا تھا، لیکن اب ریاست میں کئی بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور کئی بلدیاتی اداروں کے منتظمین کو 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ نے ہر صورت بلدیاتی انتخابات وقت پر کرانے کا حکم دیا۔
ریاست میں کن بلدیات کے انتخابات ہوں گے؟
مقامی اداروں میں او بی سی ریزرویشن کے خاتمے کے بعد ریاست میں اب تک 15 بلدیاتی انتخابات متوقع تھے۔ ان 15 میونسپلٹیوں کے انتخابات کا اعلان اب آنے والے مہینوں میں متوقع ہے۔ ان میں ممبئی، تھانے، نوی ممبئی، کلیان ڈومبیوالی، وسائی ویرار، پونے، پمپری چنچواڑ، شولاپور، کولہاپور، اورنگ آباد، ناگپور، امراوتی، آکولا میونسپل کارپوریشن شامل ہیں۔اسی طرح 210 میونسپلٹیز کے انتخابات بھی اسی شیڈول کے مطابق ہونگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com