ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی سومیا کی سازش، مرکزی حکومت کو پیشکش؛ سنجے راوت کا سنسنی خیز دعویٰ
قصاب اور گرو سے خطرناک کریٹ سومیا نے قومی سلامتی سے کھلواڑ کیا ہے، کشمیر فائلز کی طرح وکرانت فائلز بنانا پڑیگی
ممبئی: 8 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) بی جے پی لیڈر دو چیزوں کے لیے مرکز جاتے ہیں۔ ایک تو وہ جعلی کاغذات لے کر مرکز جارہے ہیں اور دوسرا مقصد یہ ہے کہ وہ ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی ایک بڑی سازش کررہے ہیں اور اسکے لئے بی جے پی لیڈران نے مرکزی حکومت کو ایک پریزینٹیشن بھی دے دیا ہے۔ اسطرح کا سنسنی خیز دعویٰ شیو سینا ترجمان سنجئے راؤت نے کیا ہے ۔
راؤت نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ممبئی کے کچھ امیر لوگوں، کچھ بی جے پی لیڈروں اور بلڈروں کی ملی بھگت سے یہ سازش رچی جارہی ہیں اور اس کی قیادت کریٹ سومیا کررہے ہیں۔ ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بارے میں پریزنٹیشن اسی بی جے پی کے پانچ لوگوں نے تیار کی تھی۔ جو کہ سب چور اور لٹیرے ہیں۔راؤت نے کہا کہ وہ کچھ بھی کر کے مراٹھی لوگوں کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ سنجئے راؤت نے سومیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چور ہے اور مہاراشٹر کا غدار بھی ہے جو ممبئی پر قبضہ کرنے دہلی جاتا ہے۔راؤت نے کہا کہ میرے پاس مضبوط ثبوت ہیں۔
شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ سنسنی خیز الزام لگایا۔سومیا نے ممبئی کے اسکولوں میں مراٹھی کو سختی سے لازمی نہ کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔اب جب کہ بی جے پی کی حکومت آئی ہے تو ان کو تقویت ملی ہے۔ اسی لیے ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی سازش رچی جارہی ہے۔
پیسے جمع ہوئے یا نہیں؟
سنجئے راؤت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو یہ پہلے بتایا تھا کہ آپ ملنڈ کے مہاتما ہیں۔ لیکن 58 کروڑ کا حساب دیں۔ آپ کو حساب دینا ہوگا۔راؤت نے سخت انداز میں سومیا پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ۔
راؤت نے کہا کہ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے وکرانت کے نام پر رقم جمع کی ہے؟آپ دس دن سے پیسے جمع کر رہے ہیں 700 بکس بھرے گئے۔ وہ تمام پیسے کیسے اکٹھا کئے گئے ہیں میں سب جانتا ہے۔ چال چلنا بند کر دیں۔ میرے پاس ثبوت ہے۔ اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اور پولیس کام کر رہی ہے۔ آپ نے سیو وکرانت کے نام پر رقم جمع کی اور ہضم کر لیے۔اس سے بدبو آتی ہے۔ سنجئے راؤت نے کہا کہ تم نے ان پیسوں کا کیا کیا؟ "میں اس کے بارے میں سب جانتا ہوں،"۔
غداری کی حمایت نہ کریں۔
اگر تمام بی جے پی لیڈر اس بددیانتی کی حمایت کرتے ہیں تو ان کی فائل تیار کرنی ہوگی۔ کشمیر فائل کی طرح یہ وکرانت فائل ہے۔ بی جے پی لیڈر بدعنوانی کی حمایت کر رہے ہیں۔ ٹھیک ہے لیکن غداری کی حمایت نہ کریں۔ یہ سومیا کیس اتنا ہی خوفناک ہے جتنا افضل گرو، قصاب۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سومیا ایک ایسا شخص ہے جس نے ملک کی سلامتی سے کھیلا ہے۔
ادھر ادھر کی باتیں نہ کرو
سنجئے راؤت نے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں نہ کرو۔ میں نے جو سوال پوچھا ہے وہ یہ ہے کہ رقم جمع کرائی ہے یا نہیں؟ بس سادہ سوال کا جواب دو، سومیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چوری کی ہے۔ میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔مجھ پر مزید دس کیس ڈرانے کیلئے کریں۔ یہ تفتیش مرکزی تفتیشی ایجنسی کو کرنی چاہیے، ایسا نہیں ہوگا۔ راوت نے کہا کہ سومیا دہلی چلا گیا جو وہاں بھی ایک چال چلے گا لیکن ناکام ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com