شرد پوار کے مکان پر ایس ٹی ملازمین کا پر تشدد مظاہرہ پتھراؤ کی سازش میں بی جے پی کا ہاتھ :شیخ آصف


شرد پوار کے مکان پر ایس ٹی ملازمین کا پر تشدد مظاہرہ پتھراؤ کی سازش میں بی جے پی کا ہاتھ :شیخ آصف 


اذان کو لیکر راج ٹھاکرے کا فرقہ وارانہ بیان بی جے پی کی ذہینت پر مبنی ، بیان کی مذمت


مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کا راستہ روکو مظاہرہ 



مالیگاؤں : 8 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر امن حالات کو پراگندہ کرنے کی سازش کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پر امن جارہی ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کو پر تشدد بنانے کے لئے مظاہرین کو اکسایا گیا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے مکان سلور اوکس پر حملہ کیا گیا ۔جسکا ہمیں مالیگاؤں این سی پی کی جانب سے مذمت کرتے ہیں ۔اسطرح کا اظہار آج شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے راستہ روکو مظاہرہ میں آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ایس ٹی ملازمین کے حق میں شرد پوار نے ہمیشہ بہترین کامیابی انجام دیا ہے اور انہیں بروقت سہولیات فراہم کی ہیں لیکن بی جے پی کے اشارے پر مظاہرین کو ورغلا کر شرد پوار کے مکان پر چپل اور پتھراؤ کیا گیا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر این سی پی بھون آگرہ روڈ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں نے راستہ روکو اندولن کیا ۔یہاں مظاہرین نے جم کر نعرے بازی کی ۔
اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے راج ٹھاکرے کے اذان کو لیکر دیئے گئے مبینہ فرقہ ورانہ بیان کی مذمت کی ۔مظاہرین نے راج ٹھاکرے مردہ باد کے نعرے لگائے ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ راج ٹھاکرے بی جے پی کے اشارے پر مہاراشٹر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ راج ٹھاکرے بی جے پی کی  اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں اور انہی ان حرکات سے مہاراشٹر کے لاء اینڈ آرڈر خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اذان پوری دنیا میں کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ اذان ایک سیکنڈ کیلئے بھی رکتی نہیں ہے ۔اس لئے ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ کوئی اذان پر پابندی عائد کر ہی نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اذان صرف ایک دو منٹ کیلئے ہوتی ہیں جس سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں بلکہ راحت ملتی ہیں ۔
راستہ روکو اندولن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ، شکیل جانی بیگ ،اسلم انصاری ،ظفر احمد، ندیم پھنی والا، منان بیگ، غازی مظفر خان، قیوم حفیظ، مجاہد ساگر، شفیق باکسر، ریاض علی ستار شاہ، شکیل شاہ وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے