بلدیاتی انتخابات پر تاخیر کا سایہ، او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں سماعت ایک بار پھر ملتوی ، چار مئی کو دوبارہ سماعت



بلدیاتی انتخابات پر تاخیر کا سایہ، او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں سماعت ایک بار پھر ملتوی ، چار مئی کو دوبارہ سماعت 


انتخابات دیوالی تک ملتوی کئے جانے سیاسی جماعتوں کا امکان 


نئی دہلی: سپریم کورٹ میں 25 اپریل کو بلدیاتی انتخابات پر ایک اہم سماعت ہونے والی تھی۔ لیکن سماعت دوبارہ ملتوی کر دی گئی۔ اب 4 مئی کو سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہوگی۔ او بی سی ریزرویشن کی منسوخی کے بعد مہاراشٹر حکومت نے الیکشن کی تاریخیں اور وارڈ طے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ او بی سی ریزرویشن کیلئے تیرہ الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔ توقع تھی کہ پیر کو سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ تاہم بالآخر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس لیے بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے یہ سوال ابھی تک حل طلب ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 4 مئی کو یہ مسئلہ حل ہوتا ہے یا نہیں۔
 الیکشن کب ہوں گے؟

 امید کی جا رہی تھی کہ ممبئی، پونے، کولہاپور اور پمپری چنچواڑ سمیت 20 سے زیادہ میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کب ہوں گے؟ اسکا خلاصہ کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونا تھا لیکن آخر کار جواہش مند سیاسی جماعتوں کو مایوسی ہوئی۔ سب کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں کہ آیا دیوالی تک بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے گا۔


 4 مئی کو فیصلہ کا امکان 

 او بی سی ریزرویشن کے مسئلہ کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ تمام جماعتوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ او بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کے بعد حکومت کو وارڈ بنانے کا اختیار دیا گیا۔ بجٹ اجلاس میں اس متفقہ فیصلے کے بعد اب بلدیاتی انتخابات پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ 4 مئی کو آنے والا ہے جس نے پوری ریاست کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
 سپریم کورٹ میں وارڈز کی تشکیل اور الیکشن ملتوی کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کل 13 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ ان سب کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے درخواست کے سلسلے میں حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔ حکومت نے اس کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگا تھا۔ جس کے مطابق سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ ادھر سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی ہے۔اب یہی سماعت 4 مئی کو کراچی ہوگی ہا پھر اسی دن فیصلہ کا امکان کیا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے