مالیگاؤں کے پر امن حالات کو کشیدہ کرنے کی سازش ، پولس انتظامیہ فرقہ پرست و سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھ کارروائی کرے :شیخ آصف
شہر میں اضافی پولس فورس تعینات کی جائے ، رمضان المبارک اور عید کے پیش نظر مسلمان شہر حالات پر نظر رکھیں اور امن برقرار رکھیں
شرپسند عناصر کے خلاف ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات ، ایس پی ،آئی جی بھجبل اور ہوم منسٹر سے فون پر گفتگو ۔شہریان و انتظامیہ سے آصف شیخ کا مطالبہ
مالیگاؤں : 13 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کچھ روز سے مہاراشٹر کی پر امن فضا خراب کرنے کی فرقہ پرست جماعتوں کی جانب سے کیے جارہی ہیں اور غیر جمہوری بیان داغ کر ریاست میں مذہبی جذبات مجروح کئے جارہے ہیں جسکے وجہ سے مہاراشٹر کے کئی شہر حساس ہوچکے ہیں اسی کے چلتے مالیگاؤں شہر میں بھی کچھ فرقہ پرست جماعتوں کی جانب سے وقتا فوقتاً حالات کو پراگندہ کرنے جی سازش کی جاتی رہی ہیں لیکن وہ ناکام رہی ۔لیکن کچھ دنوں سے ایک بار پھر شہر کو فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش نظر آرہی ہیں ۔گزشتہ روز برادران وطن کی مذہبی یاترا میں شامل نوجوانوں نے مالیگاؤں کی آگرہ روڈ سے سفر کیا اور غیر سائشتہ نعرے بازی کی، شہر کے اندرونی علاقوں میں جان بوجھ جھ کر ماحول خراب کرنے کی سازش کی اور انکی یہ حرکات مسلسل جاری ہیں لیکن شہر کے دانشمند مسلم نوجوانوں نے صبر اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکجہتی کی مثال قائم کی اور برادران وطن کو پانی پلایا، آگ رہ روڈ پر پانی کا نظم کیا ۔اسکے باوجود بھی شہر کے کچھ شرپسند عناصر جو کسی سیاسی پارٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں جو شہر میں آکر حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا ایسے سماج دشمن عناصر پر پولس کی کڑی نظر رکھ کر کارروائی کرے ۔اسطرح کی تفصیلات آج ایک نمائندہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی سے کیا ۔
شیخ آصف نے کہا کہ شہر مالیگاؤں میں کچھ فرقہ پرست پارٹیاں اور انکے ورکر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مالیگاؤں کے امن و امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا پولس انتظامیہ جہاں اسے افراد پر نظر رکھیں۔ وہیں مسلمانوں کا سب سے مقدس ماہ صیام جاری ہے اور مسلمان اس ماہ میں نماز، روز، تلاوت و عبادات کا اہتمام کرتے ہیں لہذا اس مبارک ماہ میں کسی بھی طرح کی بدامنی پھیلانے والوں پر پولس انتظامیہ کڑی نظر رکھیں، اضافی پولس فورس تعینات کی جائے۔
اسی طرح مالیگاؤں شہر کے تمام مذاہب کے نوجوان بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں عبادات کا اہتمام کریں، دعا کی جائے، رمضان المبارک اور عید الفطر کی تیاری کریں ۔صبر استقامت کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس شہر کے مسلمانوں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے ۔امن و امان کو ہمیشہ قائم کیا ہے ۔لہذا اس مرتبہ بھی مسلمان فرقہ پرستوں کی سازش کا شکار نہ ہو، ہوش و حواس میں رہتے کرنے حالات پروگرام کڑی نظر رکھیں اور پولس انتظامیہ کو اطلاع دیں ۔
آصف شیخ نے پولس انتظامیہ سے کہا کہ گزرے دو تین دنوں سے شہر کے حالات کو خراب کرنے کی فرقہ پرست جماعتوں کی سازش ہے ۔اس ضمن میں انہوں نے رابطہ وزیر چھگن بھجبل ،ہوم منسٹر دلیپ ولسے پاٹل ،ضلع ایس پی سچن پاٹل ؟انسپکٹر جنرل آف پولس، ایڈیشنل ایس پی کو حالات سے آگاہ کرایا اور مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر تک اضافی پولس فورس تعینات کی جائے اور فرقہ پرستوں ہر سخت کارروائی کی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com