میرٹ کی بنیاد پر 12 نومبر تشدد معاملہ کے ملزمین کی رہائی عمل میں لائی جائے
عوام میں عدلیہ کا اعتماد برقرار رکھنے و ملزمین کے حق میں مالیگاؤں بار اسو سی ایشن سے آصف شیخ کی ملاقات و مکتوب
مالیگاؤں : 12 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ پانچ ماہ قبل مالیگاؤں شہر میں 12 نومبر 2021 کو پیش آئے تشدد معاملے میں گرفتار ملزمین کی میرٹ کی بنیاد پر ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کے بارے میں ایک عرضداشت بار کونسل مالیگاؤں کو دی جارہی ہیں۔لہذا اس جانب توجہ فرمائیں کہ جب مالیگاؤں شہر میں 12 نومبر 2021 کو پتھراؤ کا واقعہ پیش آیاتب مالیگاؤں پولیس انتظامیہ نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔مذکورہ واقعہ میں ایف آئی آر نمبر 74/2021، 75/2021 اور 76/2021 کے تحت شہر کے تین پولس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے۔ اس دوران معزز عدالت نے کچھ لوگوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے آوروں وہ آج بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔
اس واقعے کے پانچ ماہ بعد بھی شہر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پولیس کی حراست میں ہے۔ کچھ کو چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ضمانت مل گئی اور بقیہ کچھ لوگوں کو ابھی تک ضمانت نہیں دی گئی۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ کہیں عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد اٹھ تو نہیں رہا ہے؟اور یہ بات بھی شہر بھر میں زیر بحث ہے کہ کیا عدلیہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے؟ ۔ مالیگاؤں بار ایسوسی ایشن کے وکیل حضرات تینوں پولس اسٹیشن میں درج ملزمین کے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں۔لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ مذکورہ کیس میں مالیگاؤں بار ایسوسی ایشن ان لوگوں کی طرف توجہ دے جن کی ابھی تک ضمانت نہیں ہوئی ہے۔ انہیں میرٹ کی بنیاد پر ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسطرح کا تفصیلی و انسانی ہمدردی پر مبنی ایک مطالباتی مکتوب مالیگاؤں بار اسو سی ایشن کے صدر سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے دیا ہے ۔
موصوف آج صبح سے ہی عوامی خدمات میں مصروف دیکھے گئے ۔کل دیر رات تک انہوں نے آگرہ روڈ سمیت شہری حالات کے تناظر میں اپنی خدمات جاری رکھی تو آج بھی شیخ آصف عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں ایک بار پھر 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمین کی ضمانت پر رہائی کیلئے جدوجہد کرتے شیخ آصف نظر آئے ۔
اسطرح سلسلہ میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر مالیگاؤں بار اسو سی ایشن عدالت سے اپیل کریں کہ وہ 12 نومبر معاملہ میں گرفتار ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے مراحل کو آسان کریں ۔اس وفد میں آصف شیخ، فرحان شیخ، انیس اظہر، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com