ہائی کورٹ میں ضمانت کا عریضہ 18 اپریل کو داخل کیا جائے گا ،کاغذات وکیل کے سپرد ، آصف شیخ کی سرپرستی میں وفد کی ممبئی ہائی کورٹ وکیل سے ملاقات


ہائی کورٹ میں ضمانت کا عریضہ 18 اپریل کو داخل کیا جائے گا ،کاغذات وکیل کے سپرد ، آصف شیخ کی سرپرستی میں وفد کی ممبئی ہائی کورٹ وکیل سے ملاقات 
 


ممبئی : 13 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج مورخہ 13 اپریل بروز بدھ کو سابق ایم ایل اے  شیخ آصف  نے عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے کیس نمبر 76/21 میں مالیگاؤں کورٹ نے جن افراد کی ضمانت نامنظور کی تھی۔ اس ضمن میں 
محمد صابر محمد صادق گوہر،سید وسیم سید حسن عرف پاپا چارے والا، شیخ امیر شیخ جمیل، شیخ غیاث الدین شیخ شفیع الدین، عتیق احمد جمال أحمد، آفتاب اعجاز بیگ،شیخ ارباز شیخ سردار،توصیف خان نور خان کی ضمانت کے کاغذات ہائی کورٹ کے سینئر وکیل  مہیندر ایم شبھانشو کے سپرد کئے گئے ۔

کاغذات کی مکمل خانہ پوری کرنے کے بعد 18 اپریل بروز پیر کو ضمانت کا عریضہ داخل ہو جائے گا اس طرح کی یقین دہانی  ہائی کورٹ کے وکیل نے دی ۔ہائی کورٹ جانے والے وفد میں أیوب خان مہتاب خان۔شیخ ابراہیم دادامیاں۔اختر شاہ حاجی عباس شاہ۔سید سلیم چارے والے ۔اور صابر گوہر کے فرزند محمد مزمل محمد صابر گوہر شامل تھے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں محروسین کی رہائی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل شہریان سے  آصف شیخ رشید نے کی ہے ۔دن رات محروسین کی رہائی کیلئے آصف شیخ کی جدوجہد جاری ہیں لہٰذا شہریان بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے