مالیگاؤں کو پھر ملا 5 کروڑ روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج ، آصف شیخ کی نمائندگی کامیاب
مالیگاؤں کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہ ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کا شہریان کو تحفہ ، وزارت شہری ترقیات سے منظوری کا جی آر جاری
مالیگاؤں : 20 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں مختلف مقامات پر بنیادیں سہولیات کی فراہمی کیلئے مہاراشٹر سرکار دس کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرے ۔اور یہی تمام کام مالیگاؤں پبلک ورک ڈپارٹمنٹ PWD کی معرفت کیا جائے ۔ان کاموں میں مختلف علاقوں میں سمینٹ کانکریٹ روڈ، آر سی سی نالہ ،گارڈن ،وال کمپاؤنڈ، گرین جم خانہ، اجلاس عام کیلئے ہال وغیرہ کا شمار کیا گیا ہے ۔لہذا ان کاموں کی انجام دہی کرنا انتہائی ضروری ہے ۔اس لئے مہاراشٹر سرکار 15 کروڑ روپے کا اسپیشل پیکج مالیگاؤں کی ترقی کیلئے جاری کرے ۔اسطرح کا تعمیری مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے کیا تھا جسے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے منظور کرنے کا مثبت تیقن بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے سرکار سنجیدہ ہے ۔اسی ضمن میں آج آصف شیخ رشید کے مطالبہ پر نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کیلئے 15 کروڑ روپے گرانٹ منظور کرنے کی سفارش کی جس پر پہلے مرحلے میں پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری کا جی آر وزارت شہری ترقیات نے کردیا ہے ۔اسطرح کی خوشخبری ممبئی سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے شہریان مالیگاؤں کو سنائی ہے ۔
تفصیلات پیش کرتے ہوئے آصف شیخ نے بتایا کہ ہم نے جن کاموں کیلئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے مطالبہ کیا تھا وہ مالیگاؤں شہر کے انتہائی اہم موضوعات میں شمار کئے جاتے ہیں اور ہمارے اس مطالبہ کو مہاراشٹر سرکار کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی سفارش پر وزارت شہری ترقیات نے نے منظور کردیا ہے ۔
آصف شیخ نے بتایا کہ گرو وار وارڈ کی عوام سمیت نصف شہریان کا سب سے اہم مسلہ مولانا آزاد روڈ کوہ نور مسجد کے پاس سے گزرنے والے نالے کا رہا ہے جو ہر برسات میں بھر کر سڑکوں پر ابلنے لگتا ہے اور شہریان کو بیحد پریشانی برداشت کرنا پڑتی ہیں ۔اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اس نالے کو خانقاہ اشرفیہ اور بوہرہ باغ تک آر سی سی نالہ بنانے کی منظوری حاصل کی گئی وہیں گرو وار وارڈ کے ساکنان کے مطالبہ پر مکند واڑی جو آزاد نگر میں میونسپل کارپوریشن کی جگہ پر گارڈن ،جم خانہ وغیرہ ڈیولپ کرنے کے کاموں کی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔اسی طرح سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کیلئے کل پانچ 5 کروڑ روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج کو آج وزارت شہری ترقیات سے اجیت پوار کی سفارش اور شیخ آصف کے مطالبہ پر منظوری دی گئی ہیں ۔
ممبئی سے آصف شیخ رشید نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جن کاموں کی منظوری کا GR جاری ہوا ہے ان میں سروے نمبر 82/2 کریم منصوری کے گھر کے پاس سے نالے تک 25 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا،
جونا آزاد نگر پولس چوکی سے سپنا سائزنگ بجرنگ واڑی تک 80 لاکھ روپے تخمینہ سے انڈر گراؤنڈ آر سی سی نالہ تعمیر کرنا،سروے نمر 211 میونسپل کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 50 لاکھ روپے تخمینہ سے وال کمپاؤنڈ تعمیر کرنا،
سروے نمبر 211 میں خالی جگہ پر اجلاس کیلئے 90 لاکھ روپے تخمینہ سے ڈوم منڈپ، کھیل کا میدان اور گارڈن تعمیر کرنا۔
اسکے علاوہ سروے نمبر 224 سپنا سائزنگ بجرنگ واڑی سے مسجد خانقاہ اشرفیہ تک ایک کروڑ روپے تخمینہ سے انڈر گراؤنڈ آر سی سی نالہ تعمیر کرنا،
سروے نمبر 229 خانقاہ اشرفیہ مسجد سے بوہرہ باغ تک 95 لاکھ روپے تخمینہ سے انڈر گراؤنڈ آر سی سی نالہ تعمیر کرنا ،
سروے نمبر 185/1 گرو وار وارڈ میں قائم اوپن اسپیس پر 60 لاکھ روپے تخمینہ سے لائبریری و گارڈن تعمیر کرنے کے کاموں کیلئے فنڈز منظور کیا گیا ہے ۔اسطرح مالیگاؤں شہر میں مختلف مقامات پر تعمیری کاموں کی انجام دہی کیلئے مہاراشٹر سرکار نے 5 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے فنڈ منظور کیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ بقیہ کاموں کیلئے سرکار سے مزید کروڑوں روپے فنڈ حاصل کرنے کی جدوجہد جاری ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com