شرد پوار کے مکان سلور اوکس پرمالیگاؤں کے سابق ایڈیشنل ایس پی نلوتپل کی بطور ممبئی زون 2 کے ڈی سی پی تقرری


شرد پوار کے مکان سلور اوکس پرمالیگاؤں کے سابق ایڈیشنل ایس پی نلوتپل کی بطور ممبئی زون 2 کے ڈی سی پی تقرری 



مالیگاؤں : 10 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)شرد پوار کے مکان سلور اوکس پر گزشتہ روز ہوئے حملے کے بعد مہاراشٹر پولس الرٹ ہوچکی ہیں اور اس ضمن میں حکومت نے مالیگاؤں کے سابق ایڈیشنل ایس و ممبئی زون 2 کے ڈی سی پی نلوتپل کی تقرری کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر میں اپنی خدمات ادا کرنے والے سابق ایڈیشنل ایس پی و ممبئی کرائم برانچ ڈی سی پی نیلوتپل کا تبادلہ بطور ممبئی زون 2 میں کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوکہ  موصوف کا مالیگاؤں سے ناگپور پرموشن ہوا تھا ۔ اس کے بعد انکا تبادلہ ممبئی کرائم برانچ میں عمل میں آیا تھا۔
  اب ایک بار پھر سے انہیں ایک اہم ذمہ داری دی گئی ہیں ۔ایس ٹی ملازمین کے مظاہرہ کے بعد سرکار نے مستقل طور پر ڈی سی پی ممبئی زون 2 کیلئے نلوتپل کی تقرری کردی ہے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے