دیوی بھکتوں کا سہارا لیکر مودی بھکت مالیگاؤں کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، پولس انتظامیہ پریس کانفرنس لینے والے آر ایس ایس و بی جے پی کے کارندوں پر کارروائی کرے : آصف شیخ


دیوی بھکتوں کا سہارا لیکر مودی بھکت مالیگاؤں کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، پولس انتظامیہ پریس کانفرنس لینے والے آر ایس ایس و بی جے پی کے کارندوں پر کارروائی کرے : آصف شیخ 



مالیگاؤں کے مسلمانوں نے ہمیشہ سے ہندو بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے، یاتریوں پر پتھراؤ نہیں ہوا، فرقہ پرست عناصر بلا وجہ ماحول خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں 


مالیگاؤں کے ہندو مسلم بھائیوں کو ایک ساتھ مل کر رہنے کی اپیل، کارپوریشن چناؤ کے پیش نظر ہندو مسلم کی سیاست کو عوام ناکام بنائیں اور امن قائم رکھیں 


ہنگامی پریس کانفرنس سے آصف شیخ کا بی جے پی و آر ایس ایس پر پلٹ وار، راج ٹھاکرے کو بھی بنایا ہدف تنقید 




مالیگاؤں : 15 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) سپت سرنگی گڑھ کیلئے دیوی کی یاترا میں خاندیش بھر سے ہمارے ہندو بھائی مالیگاؤں شہر سے گزر کر جاتے ہیں جہاں مالیگاؤں کی عوام اور خاص طور پر مسلمانوں کی جانب سے انکا استقبال کیا جاتا ہے ۔دیوی بھکتوں کو ناشتہ پانی دیا جاتا ہے اور یہ روایات سالوں سے پر امن طور پر ہندو مسلم اتحاد کی علامت مانی جاتی رہی ہیں. لیکن اس دیوی کی یاترا کو مذہبی جنونی پنتھی کا روپ دیکر شہر کا ماحول خراب کرنے کیلئے کچھ مودی بھکت کوشش کررہے ہیں۔ اسطرح کا اظہار خیال جوابی پریس کانفرنس لیتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے کیا ۔


شیخ آصف نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی جانب سے لی گئی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں دیوی کی یارا پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا گیا ۔بلکہ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ کا بہانہ لیکر اسی دن رات کو چھاؤنی پولس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور ہندو مسلم کے بیچ نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔جسکی ہم مذمت کرتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ یاترا میں آنے والے ہمارے ہندو بھائی اصل میں دیوی بھکت ہیں اور جو لوگ ماحول خراب کررہے ہیں وہ مودی بھکت آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ ہیں جو دیوی بھکت نہیں ہے بلکہ جنہوں پریس کانفرنس لی وہ مودی بھکت ہیں اور انہیں لوگوں نے دیوی بھکتوں کو نام پر ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کی کوشش کی لیکن مالیگاؤں شہر کے ہندو اور مسلمانوں نے انکی سازش کو ناکام بنا دیا ۔

شیخ آصف نے کہا کہ سماج دشمن وہ لوگ ہیں جنہوں نے آج پریس کانفرنس لی ہے ۔موصوف نے کہا کہ دیوی یاترا پر جانے والے لوگ دیوی بھکت ہیں اور پریس کانفرنس لیکر ماحول خراب کرنے والے لوگ مودی بھکت ہیں ۔جو دونوں مذاہب کے اندر دراڑ پیدا کررہے ہیں ۔

شیخ آصف نے کہا کہ ہم نے کارروائی کا مطالبہ پہلے بھی کیا تھا اور آج بھی کررہے ہیں اور آگے بھی کریں گے کہ جن لوگوں نے دیوی کی یاترا کے نام پر مالیگاؤں کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ایسے مودی بھکت سماج دشمن عناصر پر پولس انتظامیہ کڑی کارروائی کرے ۔موصوف نے کہا کہ دونوں سماج کے اندر کچھ سماج دشمن عناصر ہے جو ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں جلدوں ہی بے نقاب کیا جائے گا ۔

شیخ آصف نے کہا کہ شہر میں ہندو مسلم اتحاد کو پارہ پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ندی کے اس پار مغربی مالیگاؤں میں ہندو ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کی سیاست کی جارہی ہیں ۔ندی کے اس پار ہندو بھائیوں کو بھڑکا کر کارپوریشن چناؤ جیتنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔
شیخ آصف نے کہا کہ میں مالیگاؤں شہر کے ہندو مسلم بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپس میں مل جل کررہے ۔یہ شہر اپنا ہے ۔ہندو مسلمان اچھی طرح سمجھ لیں کہ جن لوگوں نے پریس کانفرنس لی ہے وہ شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں عوام انکے بہکاوے میں نہ آئیں ۔موصوف نے کہا کہ ندی کے اس پار ہمارے ہندو بھائیوں کی دکانوں پر مسلم عورتیں، بچے، جوان جاکر خریدی کررہے ہیں سب ایکدوسرے کے ساتھ مل جل کر کاروبار کررہے ہیں لیکن یہ مودی بھکت لوگ ان ہندو بھائیوں کے بھی دشمن ہیں جو آپس میں اپنا روزگار حاصل کررہے ہیں ۔

آس موقع پر شیخ آصف نے راج ٹھاکرے پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج ہندو مذہب یاد آیا ۔اذان کی آواز سے انہیں ہنومان چالیسہ یاد آگیا ہے اس سے پہلے راج ٹھاکرے سو رہے تھے کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ راج ٹھاکرے بوگس ہندو ہیں جو صدر بی جے پی کی آواز بن کر شور مچا رہے ہیں انکے شور مچانے سے اذان کبھی بند نہیں ہونے والی ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ دستور ہند نے تمام مذاہب کو آزادی دی ہے اور ریاستی حکومت اس پر عمل کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم راج ٹھاکرے کے بیان کیا مذمت کرتے ہیں ۔اس ہنگامی پریس کانفرنس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر شکیل شاہ ،عبدالطیف باغبان ۔مجاھد ساگر وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے