میں تعمیری محاذ کا ہوں لیکن جنتا بینک سے میرا کوئی تعلق نہیں :مولانا عبدالقیوم قاسمی
مالیگاؤں : 20 مارچ (نامہ نگار) جنتا کوآپریٹو بینک کا الیکشن آئندہ ہفتہ 26 مارچ کو ہونے جارہا ہے اور اسکے لئے شیئر ہولڈرس میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تعمیری محاذ ملاقات کا سلسلہ دراز کئے ہوئے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے مولانا عبدالقیوم قاسمی سے ملاقات کی تب موصوف نے کہا کہ چونکہ بینک کا نظام سودی ہونے سے میں اس سے اجتناب کرتا ہوں البتہ میرا تعمیری محاذ سے تعلق ہے لیکن میں جنتا بینک سے انحراف رکھتا ہوں ۔اسطرح کا بیان مولانا عبدالقیوم قاسمی نے ایل پریس اعلامیہ میں دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تعمیری محاذ کے ذمہ داران مجھ سے رابطہ کرنے آئے تو میں نے ان سے مذکورہ بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ بےفکر رہیں آپکا نام بینک کے کسی ضمرہ میں شامل نہیں لیا جائے گا ۔مولانا نے کہا کہ پتہ نہیں ان لوگوں نے ایسی شرارت کیوں کی؟ ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس بات کا خیال رکھیں کہ بینک سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com