تعلیمی شعبہ میں جاری بدعنوانی کو روکنے کیلئے ایجوکیشن کمیشنر سورج مانڈھرے کا سرپرائز وزٹ ، خاطی پائے جانے والے آفیسران و ملازمین پر کارروائی ہوگی
ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر، پے اینڈ گریڈ (تنخواہ ڈپارٹمنٹ) اور پراویڈنٹ فنڈ اسکواڈ کے دفاتر کی جانچ پڑتال کی جائے گی
پونہ : 27 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 'کرپٹ' انتظامیہ کو روکنے کے لیے مستقل انتظامات کیے جائیں گے۔ اسطرح کا عزم ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے نے لیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایجوکیشن سسٹم میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم میں کسی بھی طرح بدعنوانی کے معاملات قطعی برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔
اساتذہ، عملہ، والدین اور مختلف تنظیموں نے اس مسئلہ پر آواز اٹھائی اور کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے تعلیم جیسے مقدس شعبہ میں کرپٹ آفیسران کی وجہ سے ایک داغ سا لگا ہوا ہے اور تب سے اب بھی یہ بدعنوانی جاری ہے۔ اسکے باوجود بھی محکمہ تعلیم کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
وہیں ٹی ای ٹی امتحان کے نتائج میں اربوں روپے کا گھپلہ سامنے آیا۔ان تمام معاملات پر ایجوکیشن کمیشنر نے کہا کہ اس سے محکمہ تعلیم پر ایک 'کلنک ' لگ گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں اس قسم کے گھپلہ کو روکنے کیلئے اگلے ماہ سے ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر، پے اینڈ گریڈ (تنخواہ ڈپارٹمنٹ) اور پراویڈنٹ فنڈ اسکواڈ کے ہیڈ آفس میں سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے اچانک دورہ کیا جائے گا۔
سورج مانڈھرے نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے کسی بھی سیکشن میں اچانک وزٹ کرتے ہوئے دفتری کام کاج ، زیر التوا مقدمات، افراتفری، باطنی اور ظاہری رجسٹر کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔
سورج مانڈھرے نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسے سرپرائز وزٹ میں جو خاطی پایا جاتا ہے تو ان پر محکمہ ایجوکیشن ضابطہ کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈپارٹمنٹ کو سروس گارنٹی ایکٹ اپنانے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی معیارات کو جانچنے کے حوالے سے اسکولوں کی کارکردگی اور محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی ریمارک کی بھی جانچ کی جائے گی ۔
سورج مانڈھرے کے اس فیصلے سے جہاں شفاف تعلیمی نظام کیلئے اچھا قدم قرار دیا جارہا ہے وہیں بدعنوانی کرنے والے ایجنٹ اور کرپٹ آفیسران و ملزمین میں گھبراہٹ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔جسکی وجہ سے تعلیم شعبہ میں شفافیت برقرار رہنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں ۔
ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔bebaakurduweekly@gmail.com ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com