تعمیری محاذ کی کامیابی اصل میں شیئر ہولڈرس کی کامیابی ہے، بینک غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ گیا : چیئرمین علیم الدین


تعمیری محاذ کی کامیابی اصل میں شیئر ہولڈرس کی کامیابی ہے، بینک غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ گیا : چیئرمین علیم الدین


مالیگاؤں : 27 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنتا بینک چناؤ میں تعمیری محاذ کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک کے چیئرمین علیم الدین ناز نے کہا کہ یہ کامیابی تعمیری محاذ پر اعتماد اور بھروسے کرنے والے شیئر ہولڈرس کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرس نے بینک کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچا لیا ہے ۔
علیم الدین ناز نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آر بی آئی کی گائیڈ لائن اور رول کے مطابق بغیر سودی نظام بینک میں جاری نہیں کرسکتے یہ صرف اپوزیشن کی دروغ گوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بنکر پینل کو بلا سودی نظام رائج کرنا ہی ہے تو وہ پہلے جئے ہند بینک میں شروع کریں یار پھر بنکر پینل اپنے طور سے اپنا نیا بینک جاری کریں اور وہاں بلا سودی نظام کو شروع کریں۔
جنتا بینک کے چیئرمین علیم الدین ناز نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ در اصل تعمیری محاذ کی کامیابی بینک کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔بینک تعمیری محاذ کی نگرانی میں روز افزوں ترقیات کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ چیرمین اور انکے افراد نے بینک کو 16 کروڑ روپے کا خسارہ پہنچایا ہے لیکن اب شیئر ہولڈرس سمجھ گئے ہیں اسی لئے انہوں نے تعمیری محاذ پر یقین رکھتے ہوئے پورا پینل کامیاب کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے