حکومت کے خاص پروگرام میں پاورلوم صنعت کو ترقی کی جانب لیجانا مقصود ، صنعت کو پروان چڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل کمیٹی کا مالیگاؤں دورہ



حکومت کے خاص پروگرام میں پاورلوم صنعت کو ترقی کی جانب لیجانا مقصود ، صنعت کو پروان چڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل کمیٹی کا مالیگاؤں دورہ 


یکم اپریل کو وزارت ٹیکسٹائل کا جائزہ اجلاس ، دوپہر 3 بجے حج ہاؤس میں اوپن سیشن ، مسائل و حل پر بنکروں سے تبادلہ 




مالیگاؤں : 28 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) زراعت کے بعد ملک کی دوسری بڑی روزگار فراہم کرنے والی صنعت کے طور پر پر اگر کوئی جانی جاتی ہے تو وہ پاورلوم صنعت ہے ۔ اسی پاورلوم صنعت کے مسائل جاننے کیلئے حکومت مہاراشٹر نے ایک جائزہ کمیٹی بنائی ہے ۔جو پاور لوم شہروں کے بنکروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے سرکار تک پہنچائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہر شہر کے مسائل مختلف ہوتے ہوئے اسے دھیان میں رکھ کر سرکار نے کمیٹی کو مالیگاؤں کے مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے روانہ کیا ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار خیال بامبے مرکنٹائل بینک کے سابق چیئرمین و پاورلوم کمیٹی کے صدر عبدالطیف انور نے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار پاورلوم صنعت کے متعلق سنجیدہ ہے اور مسائل حل کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار چاہتی ہے کہ پاور لوم صنعت پلے، پھولے ور ترقی کرے ۔موصوف نے کہا کہ کمیٹی اپنی جائزہ رپورٹ تیار کرتے ہوئے حکومت کو پیش کریگی تاکہ سرکار ان سفارشات پر فوری عمل کر سکے ۔حکومت کے خاص پروگرام میں پاورلوم صنعت کو ترقی کی جانب لیجانا ہے مقصود ہے ۔


 مہاراشٹر میں پاور لوم صنعت کے زمینی مسائل کو جانے اور ان کے بہتر حل کے لیے تجاویز و سفارشات دینے کے لیے وزارت ٹیکسٹائل نے ۲ فروری ٢٠٢٢ ، کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کمیٹی کے معزز اراکین میں عبد اللطیف انور ( صدرکمیٹی ) کے علاوہ ڈاکٹر نورالد ین نظام الدین ( بھیونڈی ) ، رشید طاہر مؤمن ( بیونڈی ) ، صادق الزمان انصاری ( کامٹی ناگپور ) ، شری راہل پرکاش ( ایچل کرنجی ) ، ونئے سیارام مہاجن ( ایچل کر نجی ) ، گوردھن راۓ ( شولا پور ) شامل ہیں ۔ یہ سبھی حضرات ۳۱ مارچ کو بھیونڈی کا دورہ کریں گے اور یکم اپریل بروز جمعہ کو مالیگاؤں تشریف لائیں گے ۔ ان کے ہمراہ وزارت ٹیکسٹائل کے سکریٹری اور اعلی آفیسران بھی اس وزٹ میں شامل ہوں گے ۔ 


وزارت ٹیکسٹائل کے ممبر سکریٹری اور نائب کمشنر برائے ٹیکسٹائل شری اجیت کمار نے اس بابت سرکیولر جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں کی چند پاورلو تنظیمیں جن کا ریکارڈ منترالیہ میں موجود ہے انھیں بھی خصوصی طور پر دعوت نامہ بھیجا ہے ۔ ان تنظیموں میں مالیگاؤں پاور لوم ادیوگ وکاس سمیتی ، پاورلوم ایکشن کمیٹی، انڈسٹریل سوسائٹی ، مالیگاؤں MIDC مینوفیکچرر اسو سی ایشن ، مالیگاؤں پاورلوم اونرس کو آپریٹو انڈسٹری سوسائی ، مالیگاؤں انڈسٹریل مینوفیکچرر اسو سی ایشن ، دیانه پاورلو سنگھرش سمیتی، بنکر بیداری کمیٹی وغیرہ شامل ہیں ۔


 پاورلوم جائزہ کمیٹی کے صدر عبد الطیف انور نے بتایا کہ کم اپریل بروز جمعہ کوسہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک پاورلوم کے جملہ مسائل پر سماعتی اجلاس مالیگاؤں حج ہاؤس میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں کمیٹی کے جملہ ارکان اور وزارت ٹیکسٹائل کے آفیسران مقامی بنکر نمائندوں کی باتیں سنیں گئے اور اہم تجاویز نوٹ کر یں گے نیز میمورنڈم بھی قبول کر لیں گے ۔

 لہذا اس اہم مشاورتی اجلاس میں پاورلوم صنعت سے وابستہ سبھی نمائندہ افراد کی شرکت صنعت پارچہ بافی کی ترقی و بقا کے لیے بے حد ضروری ہوگی ۔یکم اپریل جمعہ کوسہ پہر 3 بجے حج ہاؤس مالیگاؤں( حاجی شبیر احمد حج ٹریننگ سینٹر اسکول نمبر 1 کمپاؤنڈ ، قدوائی روڈ ) میں منعقد ہونے والے اس اہم پروگرام میں شرکت فرمائیں ۔ ایسی گذارش لطیف انور نے کی ہے ۔


اس پریس کانفرنس میں مختار عدیل نے پاورلوم صنعت کی موجودہ صورتحال پر مختصر خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔اس موقع پر شفیق اینٹی کرپشن، عبدالحلیم صدیقی شریک تھے۔ ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے