عید گاہ سے متصل جاگنگ ٹریک کی تعمیر دو مذہب کے بیچ نفرت کی دیوار، انتظامیہ مسئلہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے کام پر روک لگائے :عید گاہ بچاؤ کمیٹی


عید گاہ سے متصل جاگنگ ٹریک کی تعمیر دو مذہب کے بیچ نفرت کی دیوار، انتظامیہ مسئلہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے کام پر روک لگائے :عید گاہ بچاؤ کمیٹی 


عید گاہ معاملہ میں ایم ایل اے و کارپوریشن سمیت سیاسی قائدین کی کارکردگی مایوس کن، شہر میں اقتدار کی تبدیلی ضروری :مولانا عرفان دولت ندوی 


ریاستی وزیر بالا صاحب تھورات کی مالیگاوں آمد پر کالی جھنڈی دکھانے کا اعلان ، آل انڈیا امام کونسل کی پریس کانفرنس میں مشترکہ تنظیموں کے نمائندوں کا اظہار 




مالیگاؤں : 3 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)ان دنوں لشکر والی عید گاہ پر جاگنگ ٹریک کا معاملہ شہر بھر میں چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے ۔لشکر والی عید گاہ جہاں برسوں سے مسلمان عید کی نماز پڑھتے آرہے ہیں ۔اس جگہ سے مسلمانوں کا مذہبی و جذباتی تعلق ہے۔ ایسی جگہ پر جاگنگ ٹریک بنانا شہر میں فرقہ واریت اور نفرت کی آگ بھڑکانے کے مترادف ہے ۔اس طرح کا اظہار خیال عید گاہ بچاؤکمیٹی کے کنوینر اور آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی صدرمولانا عرفان دولت ملی ندوی نے کیا ۔ موصوف نے آج تین بجے اردو میڈ یا سینٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لشکر والی عید گاہ پر جاکنگ ٹریک بننا ایک بہت بڑے انتشار کا سبب ہوسکتا ہے ۔ اس لئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو اس معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے عید گاہ کے پاس سے جاگنگ ٹریک ختم کرنے کا فیصلہ جلد از جلد لینا ضروری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں موصوف نے کہ شہر کے کچھ مسلم سیاسی لیڈران بھی اس میں ملوث ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے عید گاہ کی زمین کی لڑائی انتہائی سردمہری سے لڑرہے ہیں لیکن ان کی کوششوں میں جاگنگ ٹریک ختم کرنے کی بات نہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے ۔ موصوف نے کہا کہ فی الحال ہماری اولین تر جیح جاگنگ ٹریک کا کام بند کرانا ہے ۔اگر ایک بار جاکنگ ٹریک بن گیا تو عید گاہ کو پوری جگہ ملنا بہت ہی مشکل ہو جائے گا ۔ نیز موصوف نے کہا کہ عیدگاہ کمیٹی اس سلسلہ میں عوام کی آواز اوپر تک پہنچانے کے لئے ایک تحریکی شکل اختیار کرے گی اور جا گنگ ٹریک ختم کرنے کے لئے ہر طرح کی جد و جہد جاری رکھے گی ۔ موصوف نے کہا کہ ہم عوامی و فلاحی کام کررہے ہیں اور اگر ہمیں انتظامیہ کی جانب سے جو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ہم اس کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاگنگ ٹریک کیسے منظور ہوا؟ یہاں قیادت کی نااہلی ہیں اس لئے قیادت تبدیل کرنا ضروری ہے ۔


اس پریس کانفرنس سے مخاطبت کرتے ہوئے نہال دانے والے نے کہا کہ ہم ہمارے ضمیر کی آواز قانون کے دئیے گئے حقوق کی روشنی میں ادا کریں گے اور اظہار خیال ہمارا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید گاہ جاگنگ ٹریک اور 12 نومبر تشدد معاملہ میں ہم اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے ان وزراء کو کالی جھنڈی دکھائیں گے جنہوں نے ہمارے مطالبات پر دھیان نہیں دیا ۔اسی لئے ہم اعلان کرتے ہیں کہ 6 مارچ کو ریاست وزیر محصول بالا صاحب تھورات کی مالیگاوں آمد پر ہم انہیں کالی جھنڈی بتا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے ۔

اس موقع پر لوک سنگھرش سمیتی کے ابراہیم انقلابی نے کہا کہ یہ کام شہر کے MLA کا تھا کہ و وعید گاہ پر جاگنگ ٹریک منظور ہونے ہی نہ دیتے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کام میں ہمارے شہر کے MLA بھی ملوث ہیں لہذا میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جلد از بلد جاگنگ ٹریک کا کام بند کرائیں ۔ اسی طرح عید گاہ کے ٹرسٹ کے رکن جناب اسماعیل جمن کی جانب سے پریس نوٹ کے مطابق کہا گیا کہ عید گاہ کے پاس جاگنگ ٹریک کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ عید گاہ ٹرسٹ کے مولانا عبدالقیوم قاسمی اور ڈاکٹر اخلاق اور میں اس معاملہ میں عید گاہ بچاؤ کمیٹی کے ساتھ ہیں ۔

اس پریس کانفرنس میں SDPI ( سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر راحیل حنیف نے کہا کہ عید گاہ پر جاگنگ ٹر یک پاس ہو نا شہر کے سیاسی لیڈران کی ناکامی کی علامت ہے ۔ نیز موجود ہ MLA کی نااہلی کی دلیل ہے ۔ مسلم لیگ کے اعجاز شاہین نے کہا کہ ہم عید گاہ کے احاطے میں جاگنگ ٹریک کے خلاف ہیں ۔ یہاں جاگنگ ٹریک کسی بھی صورت میں نہیں بنا چاہئے اور جو کام اب تک ہوگیا ہے اس پر فوری طور پر روک لگنا چاہئے ۔ اس پریس کانفرنس میں عرفان دولت ندوی، راحیل حنیف، احتشام بیکری والے ، نہال دانے والے، اعجاز شاہین ،عبدالصمد انصاری، مولانا سیف الرحمن، ابراہیم انقلابی، نفیس احمد وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے