جمعہ سے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا آغاز، طلباء کو ملے گا زائد وقت، بورڈ کی سینٹرز کو ہدایات


جمعہ سے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا آغاز، طلباء کو ملے گا زائد وقت، بورڈ کی سینٹرز کو ہدایات 


نقل نویسی سے پاک امتحانات کیلئے فلائنگ اسکواڈ کی تقرری، طلباء کی ایک گھنٹہ قبل امتحان گاہ پر حاضری ضروری



پونہ : 3 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ پونہ کے زیر اہتمام 12ویں جماعت کا امتحان جمعہ (4 مارچ) سے شروع ہو رہا ہے۔ کورونا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے اسکول اور کالج بند رہے ہیں جسکی وجہ سے طلباء کی پڑھائی زبردست طریقے سے متاثر ہوئی ہیں۔اور یہی صورت حال اس مرتبہ بھی نظر آئی لہٰذا ہونے جارہے بورڈ امتحان میں طلباء کو آدھا گھنٹہ زائد وقت دینے کا فیصلہ بورڈ نے لیا ہے۔ اسی طرح  معذور طلباء کو ایک گھنٹہ زائد دیا جائے گا۔ اسطرح کی معلومات بورڈ کے انچارج پاٹل نے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق امتحان کے لیے  فلائنگ اسکواڈ مقرر کیے گئے ہیں۔  جس میں پرائمری، سیکنڈری، کنٹینیونگ، ایڈلٹ، ریجنل ایجوکیشن اتھارٹی اور تحصیلدار کے ماتحت ایک ٹیم ہوگی۔  اورنگ آباد کیلئے سات فلائنگ اسکواڈ بنائے گئے ہیں ۔اورنگ آباد ڈویژن کے 1 لاکھ 69 ہزار 289 طلباء نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔  اس سال اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں امتحانات کی وجہ سے مراکز کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔


طلبہ کی ایک گھنٹہ قبل سینٹر پر حاضری ضروری 

 پیپر کا وقت صبح 10:30 سے ​​دوپہر 2 بجے تک ہے۔  طلباء ایک گھنٹہ پہلے امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔  تین گھنٹے کے پیپر کے لیے آدھا گھنٹہ مزید دیا جائے گا۔  40/70 مارکس کے پیپر کیلئے 15 منٹ اور معذور طلباء کے لیے آدھا گھنٹہ دیا جائے گا ۔ ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔  کورونا کے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوگا ۔  امتحانی مراکز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایک طالب علم ایک بینچ پر بیٹھے گا۔  بجلی کی سپلائی میں خلل نہ پڑنے کے لیے اپنے علاقے میں ایم ایس ای ڈی سی ایل کے دفتر کو امتحانات کے متعلق آگاہ کیا جائے، تمام سینٹرز کو سینیٹائزر  فنڈز فراہم کیے جائیں، سینٹرز کو پولیس فراہم کی جائے، امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر جاری زیراکس سینٹر بند رکھے جائیں، بورڈ نے تجویز دی ہے کہ داخلے کے وقت لڑکوں کو الگ چیک کیا جائے اور لڑکیوں چیکنگ کے لیے علیحدہ خواتین کی ٹیم مقرر کی جائے۔

بچوں کو دباؤ سے پاک امتحان دینے کے لیے کونسلرز کی تقرری کی گئی ہے جو طلباء کو مفت کونسلنگ کی سہولت فراہم کریں گے ۔ طلباء ان  سے فون پر بات کر کے اپنے شکوک و شبہات کو دور کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے