ایم آئی ایم "بی ٹیم" کا چہرہ پورے ملک میں بےنقاب ہوگیا، شبیہ سدھارنے مہاوکاس اگھاڑی کے سایہ میں آنے کا ڈھونگ :آصف شیخ


ایم آئی ایم "بی ٹیم" کا چہرہ پورے ملک میں بےنقاب ہوگیا، شبیہ سدھارنے مہاوکاس اگھاڑی کے سایہ میں آنے کا ڈھونگ


مجلس رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی پیشکش پر این سی پی لیڈر آصف شیخ کا شدید رد عمل


مالیگاؤں : 20 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے بیان پر جہاں مہاراشٹر کی سیاست میں گھمسان مچا ہوا ہے اور مجلس اتحاد المسلمین کو مہاوکاس اگھاڑی اتحاد میں شامل کرنے کیخلاف شیو سینا نے اپنا موقف پیش کیا تو کانگریس این سی پی اور بی جے پی نے بھی ایکدوسرے پر سیاسی داو پیچ کھیلنا شروع کردیا ہے ۔


اس بیچ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے امتیاز جلیل کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مجلس اتحاد المسلمین کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ جس طرح اترپردیش میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا سیاسی کردار ادا کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بی جے پی کی بی ٹیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار میں بھی یہی صورت حال دیکھی گئی ۔مجلس اتحاد کے اس عمل کو پورے ملک کے مسلمانوں خاص طور سے مہاراشٹر کے مسلمانوں نے سمجھ لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجلس مہاراشٹر میں اپنی شبیہ بہتر بنانے کیلئے مہاوکاس اگھاڑی کے سایہ میں آنے کا موقع تلاش کررہی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ مہاراشٹر کا مسلمان مجلس کی چال کو سمجھ گیا ہے اور مسلمان مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ ہی  رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں این سی پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مسلمانوں کے بہتر مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ این سی پی کے سینئر رہنما ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد نہ کریں بلکہ بی جے پی اور ایم آئی ایم کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے