"آپ مہاوکاس اگھاڑی کو اتحاد کی پیشکش کریں، میں ہندوتوا کے نام پر سیاست کروں گا":شیو سینا کا فرنویس اور جلیل پر الزام


"آپ مہاوکاس اگھاڑی کو اتحاد کی پیشکش کریں، میں ہندوتوا کے نام پر سیاست کروں گا":شیو سینا کا فرنویس اور جلیل پر الزام 



مہاراشٹر کی سیاست میں گھمسان، کانگریس نے کہا سیکولر پارٹیوں کو اتحاد میں شامل کریں گے تو  این سی پی نے جلیل کو ایم آئی ایم  چھوڑنے کر این سی پی میں شامل ہونے کی صلاح دی 



شیو سینا نے امتیاز جلیل کی پیشکش کو مسترد کیا ، بی جے پی نے بنایا نشانہ کہا، شیو سینا اب "جناب بالا صاحب ٹھاکرے" ، والی سینا بن گئی :فرنویس 



اورنگ آباد : 20 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے بیان سے مہاراشٹر کی سیاست میں گھمسان مچ گیا ہے ۔ایم آئی ایم کی پیشکش پر بی جے پی کا مہاوکاس اگھاڑی سرکار پر سخت تنقید شروع ہوگیا ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ شیو سینا اب 'جناب بالا صاحب ٹھاکرے' والی سینا ہوگئی۔شیو سینا ہندو توا کو بھول گئی ہے ۔دوسری جانب شیو سینا نے ایم آئی ایم کے آفر جے پی کو سیاسی داؤ پیچ سے مشابہ قرار دیا ہے ۔جلیل کے بیان پر کانگریس کے بالا صاحب تھورات نے کہا کہ سیکولر نظریہ اور سب مذہب کو ساتھ لیکر چلنے والی پارٹی کانگریس ہے ۔وہیں چھگن بھجبل نے کہا کہ امتیاز جلیل ایم آئی ایم چھوڑ کر مہاوکاس اگھاڑی میں شامل ہوجائیں ۔


خیال رہے کہ ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اور ریاستی صدر امتیاز جلیل کی طرف سے ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو دی گئی کھلی پیشکش نے سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔  جلیل نے یہ پیغام وزیر راجیش ٹوپے کو دیا ، جو جلیل کی والدہ کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرنے گئے تھے۔ جلیل نے ٹوپے سے کہا تھا کہ آپ ہمیشہ ہم پر بی جے پی کی ٹیم بی ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔  لیکن ہم بی جے پی کو شکست دینے کے لیے آپ کے ساتھ آنے کو تیار ہیں۔ ایسی پیشکش جلیل نے کی تھی۔  اس سے مہاراشٹر کا سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔  بی جے نے شیو سینا اور این سی پی پر نشانہ سادھا ہے ۔



 ایم آئی ایم کی پیشکش پر ریاست مہاراشٹر میں دن بھر سیاسی ماحول میں ہلچل مچی ہے۔ اگرچہ کانگریس اور این سی پی نے براہ راست اس پیشکش کی مخالفت نہیں کی لیکن شیوسینا نے جلیل کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔  شیوسینا کے ڈپٹی لیڈر چندرکانت کھرے اور ایم ایل اے امباداس دانوے نے کہا ہے کہ یہ فڑنویس کا منصوبہ ہے۔  امباداس دانوے نے اب فیس بک پر خصوصی پوسٹ کرکے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی اور ایم آئی ایم کی ملی جوڑ ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے