رول آف پیریٹی کے مطابق 17 ملزمین کا ضمانت عریضہ کورٹ میں داخل، جلد سماعت کا امکان :ایڈوکیٹ عارف شیخ
سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 74 ، 75 اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن درج مقدمہ نمبر 76 کے ملزمان کی رہائی کیلئے شیخ آصف کے توسط سے وکلاء پینل کی خدمات
مالیگاؤں : 13 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ ماہ مالیگاؤں شہر میں ہوئے 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار محروسین کی ضمانت پر رہائی کیلئے مختلف محاذ ہر کوششیں کی جارہی ہیں اور کچھ حد تک وکلاء کو کامیابی بھی ملی ہیں لیکن یہ مکمل کامیابی نہیں مانی جارہی ہیں اس لئے کہ اب بھی کئی افراد جیل کی سلاخوں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں ۔اسی دکھ اور تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے روز اول سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب نے وکلاء پینل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ایڈوکیٹ عارف این شیخ کی سرپرستی میں ضمانت پر رہائی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں ۔
اس ضمن میں ایڈوکیٹ عارف شیخ کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی رہنمائی میں ملزمین کی ضمانت پر رہائی کیلئے مقامی کورٹ کے معزز جج کرولکر کے روبرو ضمانت عریضہ داخل کردیا گیا جسے کورٹ نے قبول بھی کرلیا ہے ۔ عارف شیخ نے نمائندہ بیباک کو بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں 12 نومبر جمعہ کو جو تشدد ہوا، اس میں بیشمار افراد گرفتار ہوئے ہیں اور انکی رہائی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے وکلاء کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کوشش جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جو آج بھی جاری ہیں ۔عارف شیخ نے کہا کہ اس معاملے میں سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 74، 75 اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 76 کے ٹوٹل 17 ملزمین کی درخواست ضمانت عدالت میں داخل کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ مقدمہ میں دو ملزمین کو ضمانت دی گئی ہیں اسی مناسبت سے رول آف پیریٹی کے مطابق ان 17 ملزمان کو بھی ضمانت دی جائے ۔کیونکہ ان ملزمین کا بھی تشدد میں کوئی کردار نہیں ہے ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ ضمانت کی عرضداشت داخل ہوگئی اب اس پر ایک دو روز میں پتہ چلے گا کہ سماعت کیلئے کونسی تاریخ متعین کی جاتی ہیں؟ ایڈوکیٹ عارف شیخ نے کہا کہ ہمیں عدالت سے امید اور ہماری کوشش ہوگی کہ کورٹ ہمارے جواز پر مثبت نظریہ رکھتے ہوئے ملزمین کو ضمانت پر رہا کریگی ۔موصوف نے کہا کہ 17 ملزمین جو مذکورہ مقدمہ میں قید ہیں ان میں سے بیشتر افراد دو تین مقدمات میں شامل کئے گئے ہیں اسطرح ٹوٹل 32 مقدمات میں 17 ملزمین کی ضمانت ہم نے عدالت میں داخل کیا ہے ۔اب عدالت سرکاری وکیل اور تحقیقاتی پولس آفیسر کا جواب طلب کریگی اسکے بعد وکلاء اپنی خدمات پیش کریں گے ۔
عارف شیخ نے کہا کہ آصف شیخ کی سرپرستی میں یہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کیلئے وکلاء کا پینل بنایا گیا ہے ۔جس میں ایڈوکیٹ عارف شیخ، ایڈوکیٹ فاروق میمن، ایڈوکیٹ جمال، ایڈوکیٹ کنال نکم وغیرہ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی قیادت میں شیخ آصف نے وکلاء کا پینل تیار کیا گیا ہے اور اس کیس کیلئے کیا جانے والا پورا خرچ این سی پی برداشت کررہی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com