بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے پیش نظر عید گاہ کیلئے وسیع ارضی انتہائی ضروری، مہاراشٹر سرکار سے عید گاہ کی وسعت کیلئے جدوجہد کرنے این سی پی کا اظہار
جمعیۃ علماء کے صدر مفتی اسماعیل و عید گاہ ٹرسٹ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مشروط حمایت و مکتوب
مالیگاؤں : 21 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہر کی آبادی اور مصلیان کی تعداد کافی بڑھ جانے کی وجہ سے لشکر والی عید گاہ کومزید جگہ درکار ہے جمیعت علماء مالیگاؤں کافی عرصے سے اس بات کا مطالبہ کر رہی ہیں لیکن اس پر کوئی اقدام نہیں ہوا ۔ اس ضمن میں ہم آپ سے گذارش کرتے ہیکہ جمیعت علماء مالیگاؤں کی جانب سے ماضی سے لیکر اب تک حکومت وقت کو جتنے بھی مطالباتی خطوط دیئے گئے ہوں ان تمام خطوط کی کاپیاں ہمیں فراہم کریں تا کہ شکر والی عید گاہ کے لئے درکار مزید جگہ حاصل کرنے کیلئے مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی سرکار سے ہم بھی اپنے سیاسی اثر ورسوخ کا استعمال کر کے شہر کے اس دیرینہ مطالبے کومنوانے کی مثبت کوشش کر سکیں ۔ اس احساسات کیساتھ آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آصف شیخ رشید کی ایماء پر مالیگاؤں جمعیۃ علماء مدنی روڈ کے اعلان پر ایک حمایتی مکتوب پیش کیا ہے ۔جمعیۃ علماء کے صدر و عید گاہ ٹرسٹ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے جنرل سیکرٹری عبدالماک محمد یاسین بکرا کے نام جمعیۃ علماء کے رکن حافظ امتیاز اقبال ملی و حاج مکی سیٹھ سے جمعیتہ علماء دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے اسلم انصاری، شکیل بیگ ،اعجاز عمر، شکیل شاہ، غازی مظفر، حافظ انیس اظہر ،سید مسلم، عبدالخالق فارقلیط، کریم موٹو نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے حمایتی مکتوب پیش کیا ہے ۔
مکتوب میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ لشکر والی عید گاہ گٹ نمبر 11 کے اطراف محراب کے پیچھے ایکاتمتا چوک تک کا پورا میدان گٹ نمبر 8 وغیرہ عید گاہ کو دیا جاۓ ، آپ کے اس مطالبے کی ہم مندرجہ ذیل کچھ اہم شرائط پر تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ 1 ) شہر کے تمام ہی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مسلک کے ہوں یا کسی بھی سیاسی پارٹی کے ماننے والے ہوں لشکر والی عید گاہ پر نماز ادا کرنے کے لئے آتے ہیں ، اس لئے اس دستخطی مہم کو چلانے میں کسی بھی طرح کی سیاست نہ ہونے پائے اس بات کا خیال رکھا جائے ۔ 2 ) ملک کے موجودہ حالات کے مدنظر عید گاہ کے لئے مزید جگہ حاصل کرنے کے مقصد سے چلائی جانے والی دستخطی مہم پر امن طریقے سے اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے چلائی جائے ۔ 3 ) شہر کا امن وامان ہم سب کو عزیز ہے اسلئے اسکی مہم چلاتے وقت شہر کے کسی بھی حصے میں کسی بھی طرح کی بد نظمی نہ پیدا ہونے پائے اس بات کا بھی خصوصی دھیان رکھا جائے ۔
اس سلسلے میں شیخ آصف نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بھی دھیان رکھا جائے کہ عید گاہ کیلئے جو زمین ریزرویشن پلان میں مختص کہ جانی چاہیے تھی وہ نہیں کی گئی جسکی ذمہ داری 2002 میں ہوئے کارپوریشن چناؤ کے بعد برسرِ اقتدار سیاسی جماعت کی تھی لیکن انہوں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔شیخ آصف نے کہا کہ جب کارپوریشن کا قیام ہوا اور اس وقت اقتدار میں رہی سیاسی جماعت کی نگرانی میں ڈیولپمینٹ پلان بن رہا تھا تو اس وقت عید گاہ کیلئے اضافی زمین ریزرو نہیں کی گئی ۔قانون کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن ہر 20 سال بعد ریزرویشن پلان تیار کرتی ہیں اور اب آئندہ سال ری ڈیولپمینٹ پلان تیار کیا جائے گا ۔لہذا جو لوگ موجودہ کارپوریشن برسر اقتدار پر ریزرویشن نہ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں وہ اس بات کو بخوبی نوٹ کرلیں کہ یہ کام ان لوگوں کا تھا جو ماضی میں فل میجاریٹی میں اقتدار پر رہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com