مالیگاؤں شہر میں پاور کمپنی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ، بجلی کمپنی کی تانا شاہی کیخلاف این سی پی کا احتجاج


مالیگاؤں شہر میں پاور کمپنی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ، بجلی کمپنی کی تانا شاہی کیخلاف این سی پی کا احتجاج

بجلی کمپنی نے اپنے معاملات درست نہ کئے تو پھر کمپنی کے سی ای او کا منہ کالا کیا جائے گا :شیخ آصف 



مالیگاؤں : 21 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر جاری کلکتہ کی پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف عام ناراضگی کا ماحول پایا جارہا ہے ۔شہر بھر میں کمپنی کا اسکواڈ بنکروں، غریبوں اور مزدور بجلی صارفین کو حراساں کررہی ہیں ۔شبینہ کارروائی کرتے ہوئے پاور لوم پر چھاپہ مار جی جارہی ہیں ۔ایوریج بل، فالٹی بل اور ایکسیس بل بنا کر صارفین کو لوٹا جارہا ہے اسطرح کا الزام راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں نے کمپنی پر عائد کیا ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ 12 فروری کو شہر این سی پی نے آصف شیخ رشید کی قیادت میں ایک مورچے کا انعقاد کیا جس پر پولس انتظامیہ کی موجودگی میں کمپنی نے چار روز کا وقت طلب کیا تھا اور شکایات کا ازالہ کرنے کا تیقن مظاہرین کو دیا اور ایک مکتوب شیخ آصف کو پیش کیا جس پر شیخ آصف نے کہا کہ بجلی کمپنی کی جانب سے جو مکتوب ہمیں دیا گیا ہے وہ عوامی مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کسی قسم کی شکایات کا ازالہ ہورہا ہے ۔لہذا کمپنی فورا سے پیشتر اپنے معاملات درست کریں ورنہ دھڑک اندولن کیا جائے گا۔

 اسی ضمن میں آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آصف شیخ کی قیادت میں بجلی کمپنی کے ہیڈ آفس واقع سٹانہ ناکہ پر پہنچ کر دفتر کیلئے پائریوں پریس اپنا احتجاج درج کیا ۔یہاں مظاہرین نے بجلی کمپنی مردہ باد، بجلی کمپنی کی تانا شاہی نہیں چلے گی، جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر شیخ آصف نے بجلی کمپنی کے حکام کو وارننگ دی کہ پورے ہندوستان میں بجلی کمپنی کے سی ای او کا منہ کہیں بھیج کالا نہیں ہوا ہوگا لیکن اگر معاملات درست نہ کئے گئے تو پھر انکا منی کالا کیا جائے گا ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ، جاوید بیگ، مجو، آصف احمد ۔نعیم مرزا، عبدالستار شاہ وغیرہ وجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے