پونہ بورڈ کا سوالیہ پرچہ لے جارہی گاڑی آتشزدگی کا شکار ، پورا سوالیہ پرچہ جل کر خاکستر ، دسویں بارہویں بورڈ امتحانات اپنے وقت پر ہونگے ، بورڈ کی وضاحت


پونہ بورڈ کا سوالیہ پرچہ لے جارہی گاڑی آتشزدگی کا شکار ، پورا سوالیہ پرچہ جل کر خاکستر ، دسویں بارہویں بورڈ امتحانات اپنے وقت پر ہونگے ، بورڈ کی وضاحت




 احمد نگر: 23 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ میں پونہ -ناسک ہائی وے پر 10ویں اور 12ویں پونہ بورڈ کے سوالیہ پرچے لے جانے والے ایک ٹیمپو میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ سنگمنیر کے چندنا پوری گھاٹ میں ٹیمپو کے پچھلے حصے میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ جس کے سبب پورا سوالیہ پرچہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔


 پولیس اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ لیکن تب تک ٹیمپو مکمل طور پر جل چکا تھا۔ اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پورا ٹیمپو جل کر راکھ ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس ٹیمپو میں بارہویں جماعت کے تمام سوالیہ پرچے جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ اس لیے سنگمنیر پولیس نے بتایا کہ پونے بورڈ کے عہدیداروں کے موقع پر پہنچنے کے بعد ہی وہ پنچنامہ کریں گے۔

 اس واقعہ کے پس منظر میں یہ سوال پوچھا جا رہا تھا کہ 4 مارچ سے شروع ہونے والا 12ویں جماعت کا تحریری امتحان وقت پر شروع ہوگا یا نہیں؟ تاہم، پونے کے ریاستی صدر شرد گوساوی نے واضح کیا کہ امتحان وقت پر ہوگا۔ انہوں نے طلباء سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور محنت کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے