ٹی بی مخالف مہم میں مالیگاؤں کارپوریشن کو ملا ریاستی سطح پر چوتھا مقام ، 2025 تک ٹی بی کے مکمل خاتمے کا عزم


 ٹی بی مخالف مہم میں مالیگاؤں کارپوریشن کو ملا ریاستی سطح پر چوتھا مقام ، 2025 تک ٹی بی کے مکمل خاتمے کا عزم 


 کارپوریشن کی شہریان سے اپیل،2 ہفتوں سے زیادہ بخار اور کھانسی، وزن میں نمایاں کمی، گردن میں گانٹھ وغیرہ علامات ظاہر ہوں تو تپ دق کی تشخیص کے لیے فوری طور پر تمام ٹیسٹ کروائیں۔




مالیگاؤں : 24 فروری (پریس نوٹ /بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست مہاراشٹر میں چوتھے قومی تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے ریاستی حکومت مختلف پروگراموں کا انعقاد کررہی ہیں تاکہ عوام میں بیداری لائی جاسکے اور سماج سے ٹی بی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔اسی پروگرام کے تحت ٹی بی کے خاتمے کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے یشدا پونے میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلائے جانے والے تپ دق مخالف مہم (ٹی بی محکمہ) میونسپل کارپوریشن کے لحاظ سے ریاست میں چوتھا نمبر حاصل کیا ہے اور ٹی بی سکور انڈیکس کریکٹر کے مطابق کارپوریشن نے 100 میں سے 81.53 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ تپ دق پروگرام کے حوالے سے میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تپ دق کی علامات کو چھپائے بغیر جلد تشخیص اور علاج کر کے تپ دق سے چھٹکارا حاصل کریں۔

ہدایات کے مطابق کارپوریشن کے ٹی بی ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کیا جائے اور وزیر اعظم کے خواب 2025 تک تپ دق سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون کیا جائے ۔ میئر طاہرہ شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت عامہ ملازمین اور آشا رضاکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ملازمین کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسپنا ٹھاکرے نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کا ان کی بروقت رہنمائی اور فوری مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ سٹی ٹی بی کے افسر ڈاکٹر امول دوسانے نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہتیش مہالے، میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے تمام افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ تپ دق کے خاتمہ محکمہ کے تحت کام کرنے والے تمام عملہ کی سخت محنت کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ مالیگاؤں مستقبل قریب میں مزید محنت کرکے تپ دق سے پاک ہو جائے گا۔ 

اس سلسلے میں کارپوریشن نے اپیل کی ہے کہ 2 ہفتوں سے زیادہ بخار اور کھانسی والے مریض، وزن میں نمایاں کمی، گردن میں گانٹھ وغیرہ کوئی علامات ظاہر ہوں تو تپ دق کی تشخیص کے لیے فوری طور پر تمام ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے تمام سہولیات میونسپل کارپوریشن اور سرکاری صحت کے اداروں میں مفت دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لیے dtomhmlg@rntcp.org/ 1800116666 پر رابطہ کریں۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے