حجاب خواتین اسلام کا جمہوری حق ہے،مسلم دشمنی کی آڑ میں فرقہ پرست تنظیمیں حجاب کو نشانہ نہ بنائیں الحاج محمد یوسف نیشنل کا شردپوار سمیت اعلی لیڈران کو شکایتی مکتوب روانہ


حجاب خواتین اسلام کا جمہوری حق ہے،مسلم دشمنی کی آڑ میں فرقہ پرست تنظیمیں حجاب کو نشانہ نہ بنائیں 

الحاج محمد یوسف نیشنل کا شردپوار سمیت اعلی لیڈران کو شکایتی مکتوب روانہ


  مالیگاؤں :8 فروری (پریس ریلیز) 
  کرناٹک میں حجاب کا تقدس پامال کرنیکی کی جو مذموم حرکت کی گئی اسکے خلاف پورے ملک میں اقلیتی وسیکولر طبقہ کی دل ازاری ہوئی ہے.ملک کے ہر گوشے سے صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے.فرقہ پرست اپنی اجارہ داری غالب کرنیکی کوششیں نہ کریں.پچھلے 3 سالوں سے کورونا مہاماری چل رہی ہے.اور اسکے چلتے ہوئے ہر انسان اپنے چہرے کو ڈھانپ رہا ہے.ہماری برادران وطن ماں بہنیں بھی دھوپ اور پولپوشن سے بچنے کے لئے چہرے پر اسکارف پہنتی ہیں. بیشتر ریاستوں کی غیر مسلم خواتین تو تاحیات پلو اوڑھنی میں رہتی ہیں.مسلم دشمنی کے نام پر چند فرقہ پرست عناصر اس بے مقصد بات سے تنازعہ پیدا کررہے ہیں.یہ جمہوری ملک ہے جو سیکولراقدار پر چلتا ہے.یہاں کے ائین کی پاسداری کریں.اور عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں.اس طرح کا اظہار الحاج محمد یوسف نیشنل نے کیا ہے.اور شکایتی مکتوب راشٹروادی کانگریس سپریمو شردپوار صاحب سمیت اعلی لیڈران و انتظامیہ کو روانہ کیا ہے.اور کہا کہ خاطی افراد پر کاروائی کر یں. تاکہ ائندہ اس طرح کے جذبات مجروح کرنیوالے امور نہ  ہوں .اس تعلق سے مستعد رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے