اکھلیش یادو آج کے اورنگزیب ہیں: شیوراج سنگھ چوہان
گجرات بم دھماکوں کے ملزمان کو سماجوادی سے جوڑ کر بی جے پی الیکشن میں فرقہ وارانہ صف بندی پر آمادہ
وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کا اکھلیش یادو پر کڑوا تبصرہ
لکھنؤ : 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج اترپردیش میں تیسرے مرحلے کی 59 نشستوں پر پولنگ ہوئی اس دوران مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو آج کا اورنگ زیب کہا ہے. اترپردیش کے دیوریا میں بی جے پی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اکھلیش آج کے اورنگ زیب ہیں. جو اپنے والد کا وفادار نہیں ہوا وہ آپ لوگوں کا وفادار کیسے بن سکتا ہے.
ملائم سنگھ نے خود کہا کہ اورنگزیب نے اپنے باپ کو جیل میں ڈال دیا، بھائیوں کو قتل کرد ڈالا ڈالا۔ ملائم کہتے ہیں کہ کسی نے بھی ان کی تذلیل نہیں کی جس طرح اکھلیش نے کی. شیوراج سنگھ نے کہ اورنگزیب نے بھی ایسا ہی کیا تھا، اپنے والد کو جیل میں ڈال دیا تھا اپنے بھائیوں کو قتل کروادیا تھا. ملائم سنگھ یادو کا کہنا ہے کہ کسی نے ان کی اتنی بے عزتی نہیں کی جتنی اکھلیش کی۔"
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر بلڈوزر بابا کے بیان پر ایس پی سربراہ پر مزید طنز کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ اکھلیش، بابا کا مطلب بہادر ہے۔ جو مافیا کو ان کی جگہ دکھاتا ہے۔ اے کا مطلب ہے ایکٹیو، ہمیشہ لوگوں کے لیے کام کرتا ہے۔ ایک اور بی کا مطلب ہے بہت خوب۔ مستحکم فیصلے، بلڈوزر سے سزا اور A کا مطلب ہے توجہ دینے والا- لوگوں کا نجات دہندہ۔ یہ یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج یادو نے موجودہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو "بابا بلڈوزر" کہہ کر ان پر طنز کیا اور کہا کہ " بابا" الیکشن اسی طرح ہاریں گے جیسے متنازعہ فارم قوانین کو واپس لے لیا گیا تھا۔ آج وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش اپنی سیٹ کو لے غیر محفوظ ہیں اس لئے اپنے والد کو بھی تشہیر کے لئے لے آئے. جس سیٹ کو وہ بہت محفوظ سمجھ رہے تھے وہ ان کے ہاتھ سے نکل رہی ہے. آپ دیکھئے کہ جس باپ کو کو سٹیج سے دھکیل دیا گیا، ان کی تذلیل کی گئی اور ان کی پارٹی پر قبضہ کر لیا گیا آج اپنی سیٹ بچانے کیلئے اس باپ سے التجا کرنی پڑ رہی ہے۔وزیر اعظم سمیت بی جے پی کے لیڈران نے آج یوپی چناؤ میں گجرات بم دھماکوں کے کچھ ملزمین کو سماجوادی پارٹی سے جوڑ کر فرقہ وارانہ صف بندی کا مظاہرین کیا ہے ۔انہوں نے ایس ہی سربراہ پر کڑوا تبصرہ کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com