مالدہ شیوار زمین تنازعہ و فائرنگ معاملہ میں گرفتار احسان شیخ کی ضمانت عرضداشت منظور ، جمعرات کو جیل سے رہائی ممکن
مالیگاؤں : 16 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالدہ شیوار زمین تنازعہ اور فائرنگ معاملہ کے الزام میں گرفتار احسان شیخ رمضان کی آج مقامی کورٹ نے درخواست ضمانت کو منظور کردیا ہے ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو موصول تفصیلات کے مطابق مذکورہ معاملہ میں گرفتار احسان شیخ رمضان جو کہ ناسک سینٹرل جیل میں عدالتی حراست میں قید ہیں کی ضمانت عرضداشت ایڈوکیٹ عارف شیخ کے توسط سے عدالت میں پیش کی گئی تھی اس عرضداشت پر آج سنوائی ہوئی جس پر دفاعی وکیل عارف شیخ نے جرح کرتے ہوئے احسان شیخ کی ضمانت درخواست قبول کرنے کی دلیل پیش کی جس پر معزز جج نے درخواست ضمانت منظور کردیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عارف شیخ نے دی ۔موصوف نے بتایا کہ عدالت نے دو سادی ضمانت یا پھر 30 ہزار روپے مچلکہ کی سولینسی کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مالدہ شیوار علاقہ میں زمین تنازعہ معاملہ میں فائرنگ کی واردات رونما ہوئی تھی جس کے الزام میں ملزم پر عائد دفعہ 307 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم احسان شیخ، عبدالماک یونس عیسی سمیت چھ افراد گرفتار ہوئے تھے ۔ان میں سے آج مزید ایک ملزم احسان شیخ کی ضمانت منظور کی گئی ہے ۔ ایڈوکیٹ عارف شیخ نے کہا کہ دیگر ملزمین کی ضمانت کے سلسلے میں کوشش جاری ہیں ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ ممکن ہے کل بروز جمعرات کو کاغذی و قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ناسک سینٹرل جیل سے احسان شیخ کی رہائی عمل میں آئے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com