مولانا ابو الکلام آزاد بھون (میونسپل کارپوریشن) کے ساتھی نہال احمد جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں اردو گھر کو مسکان خان سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور
شیو سینا غیر جانبدار، مجلس اتحاد المسلمین غیر حاضر، بی جے پی و جنتا دل کی مخالفت، معمولی ہنگامہ آرائی کے بعد این سی پی کی اکثریت سے مسکان خان کے نام کی تجویز منظور :طاہرہ شیخ
مالیگاؤں : 17 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسرِ اقتدار این سی پی کی میئر طاہرہ شیخ کی تجویز پر مالیگاؤں اردو گھر کو کرناٹک کی بہادر مسکان خان کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آج شام چار بجے مولانا ابو الکلام آزاد بھون مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھی نہال احمد جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں منعقدہ آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں وعدہ کے مطابق میئر طاہرہ شیخ رشید نے کرناٹک حجاب معاملہ میں اپنی بہادری و شجاعت کا کردار ادا کر دنیا بھر میں مشہور ہونے والی دلیر مسلم لڑکی مسکان خان کے نام سے مالیگاؤں اردو گھر کا نام منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مسکان خان کے نام کو لیکر جنرل بورڈ میٹنگ میں معمولی ہنگامہ آرائی اور بحث و مباحثہ ہوا اور بات ووٹنگ تک پہنچ گئی ۔
ایسے میں اردو گھر کو مسکان خان کے نام سے منسوب کرنے والی تجویز کے حق میں این سی پی کی اکثریت رائے سے میئر طاہرہ شیخ نے قرارداد منظور کی ۔وہیں اس تجویز کی مخالفت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 7 اراکین بلدیہ اور جنتا دل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد اور کارپوریٹر عتیق کمال نے مخالفت میں ووٹ دی ۔اسی طرح شیوسینا نے اپنی غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ۔مجلس اتحاد المسلمین کے سات کارپوریٹرس بھی اس اہم جنرل بورڈ میٹنگ سے غیر حاضر رہے ۔
اس موقع پر میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم نے ہی مولانا ابو الکلام آزاد کے نام سے مالیگاؤں کارپوریشن کا نام منسوب کیا اور آج اسی مولانا ابو الکلام آزاد بھون کے ساتھی نہال احمد جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں کرناٹک کی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان کے نام سے اردو گھر کو منسوب کرنے کی میٹنگ کا آن لائن انعقاد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیری و فلاحی کاموں کا سہرا ہمارا دور اقتدار کے سر ہی جاتا ہے ۔طاہرہ شیخ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کرناٹک کی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیں اس طرح کی تجویز پیش کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہی مالیگاؤں کارپوریشن کا نام مولانا ابو الکلام آزاد بھون رکھا، ہم نے ہی ساتھی نہال احمد اور شبیر سیٹھ و ہارون انصاری کے ناموں سے عمارت منسوب کر انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہےاور ہم ہی تعمیری و فلاحی کاموں کیلئے کوشش کررہے ہیں اور جن لوگوں نے مخالفت کی ہے وہ اپنی سیاسی تخریب پسندی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کے نام سے اردو گھر منسوب کرنے کی تجویز منظور کردی گئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com