بینکوں کو چار روز کے اندر بزرگوں ، معذوروں اور بیواؤں کو وظیفہ کی رقم ادا کرنے کا پابند رہنا ہوگا: مایا پٹولے
ایڈیشنل کلکٹر دفتر میں تحصیلدار ،سنجئے گاندھی نرادھار کمیٹی کے صدر شکیل بیگ سمیت بینک مینیجرس کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں فیصلہ
مالیگاؤں : 15 فروری (پریس ریلیز) سنجئے گاندھی نرادھار گرانٹ کی رقم بزرگوں، بیواہ اور معذوروں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجانے کے تین سے چار دنوں کے اندر اندر تقسم کی جائے ۔تاکہ انہیں بروقت وظیفہ کا فائدہ حاصل ہوسکے ۔اسطرح کا فیصلہ آج ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے کے دفتر میں منعقدہ سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کے وظیفہ کو لیکر کیا گیا ۔اس میٹنگ میں شہریوں کی نیشنلائز بینک کے تمام مینیجرس، تحصیلدار اور سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کمیٹی کے صدر شکیل بیگ موجود تھے ۔خیال رہے کہ معذوروں، بیواؤں اور بزرگوں کو وظیفہ کی رقم بینک کی معرفت دینے میں بینکوں کا رویہ مناسب نہیں رہا ہے ۔
اس ضمن میں بینکوں کی شکایات شہر این سی پی کے صدر آصف شیخ نے گزشتہ روز ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ملاقات و مطالبہ کیا تھا جسکی روشنی میں گزشتہ کل 14 فروری کو مقامی ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے کیساتھ آصف شیخ کی میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ بینکوں کو مذکورہ وظیفہ کی تقسیم میں تاخیر نہ ہونے اور جلد از جلد وظیفہ کی تقسیم کرنے کا پابند بنایا جائے ۔اسی سلسلے میں آج ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے کی صدارت میں ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد انعقاد کیا گیا اور بینکوں کو جلد از جلد وظیفہ کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کا پابند بنایا گیا ۔اسطرح کی تفصیلات سنجئے گاندھی نرادھار گرانٹ اسکیم کمیٹی کے صدر شکیل جانی بیگ نے دی ۔انہوں نے آصف شیخ رشید اور ضلع کلکٹر و ایڈیشنل کلکٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد از جلد بینکوں سے وظیفہ یافتگان کو رقم فراہم کی جائے گی ۔اور بزرگوں اور بیوہ و معذروں کو راحت ملے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com