او بی سی طبقہ اپنے حقوق کی لڑائی کیلئے تیار رہیں، این سی پی کا ریاست گیر او بی سی اجلاس کا انعقاد ، مالیگاؤں سے عبدالمنان بیگ کی قیادت میں وفد کی شرکت


او بی سی طبقہ اپنے حقوق کی لڑائی کیلئے تیار رہیں، این سی پی کا ریاست گیر او بی سی اجلاس کا انعقاد ، مالیگاؤں سے عبدالمنان بیگ کی قیادت میں وفد کی شرکت



تھانہ : 15 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں آباد پسماندہ طبقات کو ترقی کی دھارا میں شامل کرنے کیلئے شرد پوار کی جدوجہد کو عوام تک پہنچانے اور او بی سی طبقہ کو تعلیم و معاش میں نمایاں مقام دینے کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور مستقبل میں او بی سی طبقہ کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے لڑی جانے والی لڑائی کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی لیڈر و وزیر ہاؤسنگ جتندر اہواڑ نے کیا ۔موصوف گزشتہ روز تھانہ میں منعقدہ ریاست گیر او بی سی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر مہاراشٹر بھر کے تمام اضلاع کے او بی سی سیل کے صدور نے شرکت کی ۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی او بی سی سیل کے ریاستی صدر بال بدھے کی سرپرستی میں یہ پروگرام انجام تک پہنچا۔

اس موقع پر نعرہ دیا گیا ہے او بی سی ریزرویشن کیلئے ہمیں آٹھ کھڑے ہونا ہے ۔مہاراشٹر بھر سے آئے ہوئے تمام ضلع کے صدور کو ٹوپی پہنا کر استقبال کیا گیا ۔اس اجلاس میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی ہدایات پر این سی پی او بی سی سیل کے صدر عبدالمنان بیگ کی قیادت میں او بی سی سیل کا قافلہ شریک ہوا ۔جہاں اس اجلاس میں ریاست بھر کی این سی پی سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا وہیں مالیگاؤں شہر این سی پی کی کارکردگی کی سراہنا کی گئی ۔اس موقع پر عبدالمنان بیگ نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مالیگاوں میں عوامی مقبولیت پر روشن ڈالی اور مستقبل میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا اظہار کیا ۔منان بیگ کے ہمراہ وسیم بھائی ، الطاف بھائی ، اختر بھائی ، یونس بھائی ، ندیم بھائی ، عابد احمد وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے