بینکوں کی سست روی کیخلاف آصف شیخ کی ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے سے ملاقات
سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کا وظیفہ دینے بینکوں کیساتھ منگل کو راؤنڈ ٹیبل میٹنگ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) سنجئے گاندھی نرادھار گرانٹ کی رقم بزرگوں، بیواہ اور معذوروں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجانے کے بعد بھی انہیں بینک معرفت وقت پر آسانی سے رقم دینے کیلئے بینکوں کا رویہ مناسب نہیں ہے۔بینکوں کی سست روی کے سبب بزرگوں اور بیوہ و معذروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لہذا سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کا وظیفہ بینکوں سے آسانی سے بروقت دیا جائے اور اسکے لئے شہر کی نیشنلائز بینکوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگایا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کی ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے سے کیا کیا ۔
موصوف نے آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک وفد کیساتھ مایا پٹولے سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ بالا مسائل پر نشان دہی کروائی جس پر مایا پٹولے نے کہا کہ جب بینکوں میں رقم جمع ہوچکی ہیں تو پھر بینک عوام کو رقم ریلیز کیوں نہیں کررہی ہیں اس بارے میں ان سے باز پرس کی جائے گی اور انہیں وظیفہ یافتگان کو رقم فراہم کرنے کی ہدایات ہدایات دی جائے گی۔مایا پٹولے نے کہا کہ اس سلسلے میں مورخہ 15 فروری بروز منگل کو شہر کی نیشنلایز بینکوں کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ایڈیشنل کلکٹر دفتر میں رکھی جاری ہے جس میں انہیں مسائل کے حل کیلئے رہنمائی کی جائے گی ۔اسطرح کا تیقن ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے نے شیخ آصف کو دیا ۔اس وفد میں این سی پی لیڈر شیخ آصف شکیل جانی بیگ، اسلم انصاری ، وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com