(فائل فوٹو)
ریاست میں 674 اسکولوں کے پاس سرکاری اجازت نامہ نہیں ،کارروائی کا امکان ،ایجوکیشن محکمہ نے فہرست جاری کی ،
ناسک میں 7 ، مالیگاؤں میں 3 اسکولوں سمیت ضلع بھر میں 21 اسکولیں بغیر اجازت نامہ کے جاری
ناسک : 14 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ریاست میں غیر قانونی اسکولوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ریاست کی تمام میونسپلٹیوں، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کی حدود میں متعلقہ ایجوکیشن افسران کو ان غیر قانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میں غیر قانونی اسکولوں کی فہرست میں ناسک ضلع کی تقریباً 21 اسکولیں شامل ہیں۔ سب سے زیادہ غیر قانونی اور غیر مجاز اسکول ناسک میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بتائی گئی ہیں ۔
وہیں اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تین اسکول غیر رجسٹرڈ بتائی گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آر ٹی ای ایکٹ کے تحت اگر کوئی اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کھولا جاتا ہے یا محکمہ تعلیم کی جانب سے منظوری نہ لینے کے بعد بھی اسکول جاری رہتا ہے تو پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایسے میں دیکھا جائے تو پورے ناسک ضلع میں 21 اسکول غیر مجاز ہیں اور ان تمام اسکولوں کے پرنسپل کو محکمہ تعلیم کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تعلقہ وائز غیر رجسٹرڈ اسکول
دیولہ 1،ڈنڈوری 1،اگت پوری 1، کلون 2 ،مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن 3، ناسک شہر 3، ناسک میونسپل کارپوریشن 4، نپھاڑ 2،ترمبکیشور 2 اسکولوں کو غیر قانونی اسکولوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com