این سی پی ڈرگس اینڈ فارمیسسٹ سیل کا انتخاب ، وسیع عزائم کیساتھ فارماسیسٹ سے منسلک مسائل حل کرنے کا مقصد : آصف شیخ
مالیگاؤں : 9 جنوری (پریس ریلیز) فارمیسسٹ لائن میں خلوص دل سے کام کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ہمارا شہر میں کسی سے اختلاف نہیں ہے بلکہ سرکاری و درباری اداروں میں فارمیسسٹ حضرات کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے یہ انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ہم شہریان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مل جل کر شہر کی ہمہ جہت ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے این سی پی ڈرگس اینڈ فارمیسسٹ سیل کے انتخاب کے موقع پر کیا ۔
موصوف راشٹروادی بھون میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ اس سیل کا قیام کیا گیا تھا اور آج باقاعدہ اس سیل کا انتخاب کرتے ہوئے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا ۔سر دست 21 ارکان کا انتخاب کر کام کاج شروع کیا جارہا ہے مستقبل میں اسکا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔این سی پی فارمیسسٹ سیل شہر بھر میں اپنی خدمات ادا کریگا اور شہر کے دیگر فارمیسسٹ حضرات کو ساتھ لیکر مزید عہدیداران کو اپنے ساتھ شامل کریگا ۔
اس موقع پر سیل کے مقاصد طئے کئے گئے جس کے مطابق ڈرگس اینڈ فارمیسسٹ سے منسلک تمام مسائل کو بحسن و خوبی حل کرنا، فارمیسسٹ کو آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنا شامل ہیں ۔اس انتخابی میٹنگ میں شعیب احمد جمیل احمد 9326022023 کو صدر نامزد کیا گیا ہے ۔جبکہ شیخ عمران شیخ جلیل 9890627860 کو ایکٹیو صدر کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے نو منتخب عہدیداروں کا استقبال کیا اور انہیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔ یہاں شہر کے درجنوں فارمیسسٹ حضرات موجود تھے ۔مزید معلومات کیلئے شہر کے فارمیسسٹ حضرات ان سے رابطہ کریں ۔اسطرح کی اپیل بھی این سی پی ڈرگس اینڈ فارمیسسٹ سیل کی جانب سے کی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com