عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ روحِ رواں جامعہ نسواں السلفیہ کے بدست پانچ سو طالبات کواسناد تقسیم

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ روحِ رواں جامعہ نسواں السلفیہ کے بدست پانچ سو طالبات کواسناد تقسیم 




نئی دہلی 9 جنوری (ریلیز / مطیع الرحمن عزیز) جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی آندھرا پردیش جو کہ نسواں تعلیم کے لئے آج سے بیس سال قبل مدرسوں کی فہرست میں ممتاز مرتبہ کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا اور کامیابی کے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک ایک ہزار بچیوں کو تعلیم وتربیت مع قیام وطعام کی ذمہ داریاں مفت نبھاتا رہا ہے، جامعہ نسواں السلفیہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش اور دیگر آسائشوں میں نہ صرف ہندستان میں اکلوتا مدرسہ ہے بلکہ ایشیا سطح پر اولین درجہ کی اہمیت رکھتا ہے، پچھلے تین سالوں سے آزمائشوں کے درمیان جن طالبات کی اسناد نہیں مل سکی تھیں 9جنوری 2021کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے ہاتھوں سے پانچ سو فارغ التحصیل طالبات کو فضیلت ، دعوہ ، عالمیت اور تحفیظ القرآن کی سند فراغت تفویض کریں گی، جامعہ نسواں السلفیہ کی طالبات نے خود کے خلاف سازش ہونے کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ وہ اپنی فراغت کی سند اس وقت تک نہیں لیں گی جب تک ان کی مجازی ماں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ تمام الزامات سے بری ہوکر آزادی کی دنیا میں کھل کر سانس نہ لے سکیں گی، الحمد للہ آج وہ دن آگیا ہے اور جامعہ نسواں السلفیہ سرپرست جناب اسماعیل شیخ اور ناظم انتظامیہ جناب عبدالعزیز مغل حفظہ اللہ تعالیٰ تعلیم مکمل کر چکی 500طالبات کو روح رواں اور بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بدست سند ۔فراغت تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے

۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2018کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو سیاسی سازش کاروں نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے اپنے رسوخ کے بل پر گرفتار کرا دیا تھا، اور مسلسل تین سال تک کارروائی اور جانچ پڑتال کے نام پر سخت آزمائش کے دور سے گزارا گیا، سازش کاروں کی منشا اپنے سودی کاروبار میں نقصان کے خدشے کے تحت یہ اقدام کیا تھا، لیکن ملک کے عظیم قانون کی مدد سے سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ قانونی مدد کے ذریعہ لمبی آزمائش اور مشقت سے نکل کر ملک اور دنیا کے سامنے یہ باور کرا دیا کہ حق کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور باطل سرنگوں ہو جایا کرتا ہے۔

ہیرا گروپ آف کمپنیز کے خلاف سازش کاروں کا یہ کوئی نیا اقدام نہیں تھا، بلکہ ڈرانے دھمکانے اور مرعوب کرنے کی سازش حیدر آبادی سیاسی گلیارے کے نام نہاد رکھوالے اسد اویسی نے 2008 سے کمپنی کی روح رواں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو پہلے چار سال تک ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی، جب اس سے کام نہ بن پایا تو 2012میں کمپنی کے خلاف اسد اویسی نے ایف آئی آر کراکے حیدر آباد اور تلنگانہ سرزمین پر سخت آزمائش کے دور سے گزارا اور آخر کار 2016 میں اسد اویسی اپنے ہی بچھائے گئے جال میں پھنس گئے اور اپنا ہی دائر کیا گیا مقدمہ ہار گئے، اس سازش اور فرضی ایف آئی کے عوض اسد اویسی کو 2016سے صاف پاک کمپنی ہیرا گروپ کی شبیہ خراب کرنے کے عوض میں سو کروڑ روپیہ ہتک عزت کا دعوی ہے جو اب بھی عدالتوں میں جاری وساری ہے۔

پہلے اپنے سودی کاروبار میں گھاٹے کے خطرہ کے پیش نظر ، پھر ہتک عزت کیس کی واپسی کی غرض سے، بعد میں ہیرا گروپ سی ای او کے سیاست اور تجارت میں بہترین کامیابی سے بوکھلائے ہوئے غلط کاروں نے 2018 میں فیصلہ کن انداز میں ہیرا گروپ اور اس کی روح رواں پر اپنے سازشی جال پھینکے، سی ای او کو گرفتار کرایا، ان کے اہل خانہ پر بھی فرضی ایف آئی آر کرائے، کمپنی اور سی ای او کی جانب سے بنائے گئے مسجد، مدرسے، کمپنی تمام مال اور مارٹ یہاں تک کہ المنان میڈیکل کالج اور سیاسی پارٹی مہیلا امپاور منٹ پارٹی کے دفاتر پر تالے لگوا دئے، کمپنی کے ڈاکو منٹ اٹھالے گئے، اور کمپنی کی شہہ رگ ڈیٹا کو نوچ اور کاٹ کر پولس اہلکاروں کے ذریعہ جانچ پڑتال کے نام پر کمپنی صدر دفتر سے اٹھا لے گئے۔
اس طرح کی ہزاروں لاکھوں سے سازشوں کے درمیان سے ہیرا گروپ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا تمام سازشی جال کو توڑکر آنے پر ملک وقوم انہیں مبارکباد گردانتا ہے، اور ملک کے آئین اور عدلیہ کی حقانیت اور سچائی پر بھروسہ بڑھانے کا کام کرتا ہے، وہیں دوسری جانب بلیک میلروں، سازش کاروں اور سیاسی درندوں کے بدخواہی اور ملک و مذہب کو توڑنے کا بھی پردہ فاش ہوتا ہے، شاعر کے قول کے مطابق کہ ”ہو نِکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے۔۔ کیا نہ بیچو گے جو مِل جائیں صنَم پتھّر کے“ سازش کاروں نے کبھی اس بات پر توجہ نہ کی کہ ہیرو گروپ کے خلاف سازش کرنے سے دو لاکھ انوسٹروں کے پیچھے پچیس لاکھ افراد جس میں مجبور، مفلوک الحال اور یتیم وبیوا ﺅں کی اکثریت ہے، جن کے جینے کھانے دوا ،ددھ ،پانی کا آخری سہارا ہیرا گروپ ہے وہ بند ہو گیا تو ان کا سہارا کون ہو گا، کل ملا کر اللہ رب العالمین کی مشیت اور حق کی جیت اور باطل کے سرنگو ہونے کو ملک اور دنیا نے اپنی کھلی آنکھوں سے معائنہ کرلیا، ہیرا گروپ کے اس نئے اقدام ہیرا مارٹ کی اوپننگ اور ڈجیٹل گولڈ کے افتتاح پر ملک اور قوم سی ای او اور بورڈ آف ڈائرکٹرس و سرمایہ کاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے