22 میونسپل کارپوریشن و ضلع پریشد اور گرام پنچایت انتخابات کو لے کر حکومتی سطح پر ابھی تک غیر یقینی صورتحال، لیکن
الیکشن کمیشن نے جاری کیا کورونا ضابطہ اخلاق، گائیڈ لائن جاری
امیدوار و ووٹرس کو دو ڈوز لینا ضروری، تشہیری مہم میں 5 اور جلسوں میں 50 افراد کی اجازت
ممبئی : میونسپل کارپوریشن و ضلع پریشد اور گرام پنچایت انتخابات کو لے کر جہاں حکومتی سطح پر ابھی تک غیر یقینی صورتحال ہے، وہیں ریاستی الیکشن کمیشن نے کورونا کے پس منظر میں انتخابات کے لیے کورونا ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی جانب سے جو گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں اسکے مطابق صرف دو ڈوز لینے والے ہی ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن سے 48 گھنٹوں قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور منفی رپورٹ آنے پر ایسے افراد کو پولنگ اور گنتی کے مرکز میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوران الیکشن تشہیری مہم میں سیاسی جماعتوں کو کم از کم 50 افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔
اس سال ریاست کی 22 میونسپل کارپوریشنوں میں آئندہ تین ماہ میں انتخابات لئے جائیں گے ۔میونسپل کارپوریشن کے علاوہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابات بھی ہوں گے۔ تاہم انتخابات پر کورونا کی تیسری لہر آنے والی ہے۔ اس لیے ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے لیے ہدایات جاری کیں۔
انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔
الیکشن میں حصہ لینے والے ہر فرد کو ماسک پہننا، سماجی فاصلے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہوگا۔ پولنگ اور گنتی سینٹر میں صرف افسران، عملہ، گنتی کے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں (پولنگ ایجنٹ) کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ پولنگ اسٹیشن کا ٹمپریچر مشین کے ذریعے معائنہ کیا جائے گا۔ نوڈل افسران ان تمام معاملات پر نظر رکھیں گے۔
محدود علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ووٹروں کے جسمانی درجہ حرارت کو دو بار چیک کیا جائے گا۔ اگر انکا جسمانی درجہ حرارت مقررہ معیار سے زیادہ پایا گیا تو پولنگ کا وقت ختم ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔
انتخابی جلسے کے لیے صرف 50 افراد کی اجازت ہوگی۔
تشہیری مہم میں پانچ سے زیادہ افراد گھر گھر تشہیر نہیں کر سکیں گے۔
روڈ شو کے لیے دس گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔
دونوں قافلوں کے درمیان آدھے گھنٹے کا فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔
الیکشن کمیشن کے دیگر رہنما خطوط ● ایک پولنگ سٹیشن میں 700 سے 800 ووٹرز • دو ووٹرز کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ • پولنگ، گنتی کے مراکز کی صفائی • پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی تھرمل سکیننگ کے بعد ہی ووٹنگ ٹوکن • انتخابی عملے کے لیے آن لائن تربیت • پولنگ اسٹیشنوں پر سینیٹائزر کا نظام • علیحدہ ہالوں میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی وغیرہ کو الیکشن کمیشن نے سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں اور اسی کے مطابق کارپوریشن و بلدیاتی انتخابات لئے جائیں گے ۔خلاف وزدی کرنے والوں پر ضابطہ اخلاق کے دائرے میں لایا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com