26 جنوری کو راشٹروادی بھون پر صبح ساڑھے آٹھ بجے رسم پرچم کشائی، تمام ونگ و سیل کے عہدیداران و ہمدردان سے شرکت کی گزارش
مالیگاؤں : 26 جنوری کے موقع جہاں ملک بھر میں تزک اہتشام سے یوم جمہوریہ ہند کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں ہماری ریاست و شہر میں بھی بڑی جوش و خروش سے یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے ۔اسی ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے راشٹروادی بھون پر رسم پرچم کشائی 26 جنوری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کی جائے گی ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے دی اور کہا کہ اس دن بھارت کا دستور بنایا گیا جسے عام شہریان تک پہنچانا ضروری ہے ۔دستور ہند کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ ہم یوم جمہوریہ کی اہمیت کو سمجھے اور قانون پر عمل کریں ۔
شیخ آصف نے کہا کہ دستور ساز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی رہنمائی میں قوم کے دانشوران نے ہندوستان میں سیکولر جمہوریہ کا دستور بنایا جو آج تمام مذاہب کو آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیتا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج اسی دستور کو ملیا میٹ کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس سازشیں رچ رہی ہیں ۔ہمیں اس دستور ہند کی حفاظت کرنا ضروری ہے ۔اس لئے یوم جمہوریہ کی اہمیت و افادیت عوام کے گوش و گزار کرنے کے مقصد سے راشٹروادی بھون پر یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر رسم پرچم کشائی صبح ساڑھے آٹھ بجے 8:30 بجے کی جائے گی ۔شیخ آصف نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام صدر، عہدیداران، بلاک صدر، ونگ و سیل کے صدر ،ون بوتھ الیون یوتھ کے نوجوان سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور ہمدردان سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔اسطرح کی تفصیلی پریس ریلیز راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کوآرڈینیٹر شکیل جانی بیگ نے روانہ کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com