مہاراشٹر کے 10 وزراء اور 20 سے زائد ایم ایل ایز کورونا پازیٹو ،آج مہاراشٹر میں 9 ہزار 197 کووڈ مریضوں کا اندراج
نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے دیا سخت انتباہ ،کہا عوام احتیاط کریں ورنہ
ممبئی : یکم جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا کی تباہی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر حکومت کے وزرا بھی کورونا کی لپیٹ میں پائے گئے ہیں۔اس سلسلے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 10 وزراء مثبت آئے ہیں۔ ہوار نے کہا، "وزراء کے علاوہ، ریاست کے 20 سے زیادہ ایم ایل ایز بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو ریاستی حکومت ریاست میں مزید پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے شہری ترقیات پراجکت تانپورے، قبائلی ترقی کے وزیر کے سی پڈوی، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ ، بالاصاحب تھورات اور یشومتی ٹھاکر سمیت کل 10 وزراء کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس سے پہلے، جمعہ کو مہاراشٹر میں کوویڈ 19 کے 8,067 نئے کیسز سامنے آئے جو پچھلے دن کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ اعداد 9 ہزار سے زائد تک پہنچ گئے ہیں اور آٹھ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ نئے کیسوں میں چار اومیکرون سے متاثرہ مریض شامل ہیں۔
جمعرات کو ریاست میں کل 5,368 مریض پائے گئے تھے ۔ ٹوپے نے کہا کہ جمعہ کو اومیکرون کے چار نئے کیس سامنے آئے ان چار کیسوں میں وسائی ویرار، نوی ممبئی، میرا بھیندر اور پنویل سے ایک ایک مریض شامل ہے۔ ریاست میں آٹھ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ صرف ممبئی میں 5,428 مریض ریکارڈ ہوئے ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد انتظامیہ کے لیے پریشانی کا باعث ہے، کئی مقامات پر ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔ جس سے ریاست میں کورونا کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
کچھ جگہوں پر بھیڑ بھاڑ بہت زیادہ ہے جس سے کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس لیے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہوں گی۔ممبئی میں، اس دوران جینوم رپورٹ کے مطابق، 55 فیصد کورونا مریض اومیکرون مریض ہیں۔
یہ مریض ممبئی کے رہنے والے ہیں۔ کارپوریشن نے اومیکرون کی تصدیق کے لیے 376 مریضوں کے نمونے جینیاتی جانچ کے لیے کستوربا سنٹرل لیبارٹری کو بھیجے تھے۔ان میں سے 282 مریض ممبئی کے رہنے والے تھے۔ اومیکرون سے متاثرہ 156 مریضوں میں سے صرف نو کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ان میں سے کسی میں بھی علامات ظاہر نہیں ہوئی ۔ اس کے علاوہ، انہیں آکسیجن سپلائی یا انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com