ایم ایس جی کالج میں اشفاق لعل خان سر کا مذہبِ اسلام پر لیکچر

ایم ایس جی  کالج میں اشفاق لعل خان سر کا مذہبِ اسلام پر لیکچر
 

مالیگاؤں : 21 دسمبر (راست) مورخہ 20 دسمبر 2021بروز پیر کو ایم ایس جی کالج مالیگاؤں میں مختلف مذاہب کے  مذہبی رہنما ؤں کو اپنے مذہب کے بنیادی عقائد اور تعلیمات کو طلبہ کے سامنے پیش کر نے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہندو، مسلم،سکھ, عیسائی اور بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں کو دعوت دی گئی۔الحمد للہ شہر عزیز کے معروف استاد اشفاق لعل خان کو اسلام کے بنیادی عقائد اور اس کی تعلیمات پر گفتگو کرنے کا موقع دیا گیا۔موصوف نے دیے گئے وقت میں بہت ہی موثر انداز میں طلبہ وطالبات کے سامنے اسلام کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔اور مختلف مذاہب کے لوگوں کو ایکد وسرے کے قریب آکر غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی ایف شروڈے سر(پرنسپل ایم ایس جی کالج) نے پروگرام کی صدارت کی۔اس پروگرام میں کالج کے طلبہ کے ساتھ پروفیسر حضرات بھی شریک رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے