عوامی نمائندے بے حس ہوں گے، پر عوام بے حس نہ ہو، جنتادل کی مشاورتی میٹنگ میں شان ہند نہال احمد کا خطاب


عوامی نمائندے بے حس ہوں گے، پر عوام بے حس نہ ہو، جنتادل کی مشاورتی میٹنگ میں شان ہند نہال احمد کا خطاب

سچ پریشان ہو سکتا ہے پر ہار نہیں سکتا، مستقیم ڈگنیٹی ضرور واپس آئیں گے



مالیگاؤں : 19 دسمبر (پریس ریلیز) سچ پریشان ہو سکتا ہے پر ہار نہیں سکتا- ہمارا ساتھی ضرور واپس آئیگا- مستقیم ڈگنیٹی کی غیر حاضری میں ہمیں عوامی بیداری کا کام مزید تیزی سے کرنا ہے- موجودہ نمائندے بے حس ہوں گے پر ہمیں اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ عوام میں بے حسی نہ پنپنے پائے ورنہ لوگ ظلم سہنے کے عادی ہو جائینگے- اسطرح کا اظہار خیال مالیگاؤں جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد نے کل رات پارٹی کی مشاورتی میٹنگ میں کیا- جنتادل کے عہدیداران اور ورکر سے مخاطب میں شان ہند نے کہا نہال احمد عوام اور پارٹی کے ورکروں کے خلاف آنے والی مشکلات میں ڈھال بن کر کھڑے رہتے تھے- لیکن آج کے عوامی نمائندے بے حس ہو چکے ہیں اور مجھے اس بات کی پرواہ زیادہ ہیکہ عوام بے حس نہ ہو جائے- اگر عوام بے حس ہو گئی تو وہ ہر ظلم زیادتی کو خاموشی سے سہتے رہیں گے-

مستقیم ڈگنیٹی کی خود سپردگی کا تزکرہ کرتے ہوئے شان ہند نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی کے جیل چلے جانے سے افسردہ نہ ہوں- انکی غیر حاضری میں جنتادل ورکروں کی یہ ذمہ داری ہیکہ وہ اور متحرک ہوکر بدعنوانی اور فرقہ پرستی کے خلاف آواز بلند کریں- خود کو اور عوام کو بے حس نہ بننے دیں-شان ہند نے مزید کہا کہ ورکر ہی لیڈر کی طاقت ہوتے ہیں- نہال احمد کا خاندان رشتہ داروں سے نہیں بلکہ ورکروں کے حوصلہ سے چلتا ہے-

انھوں نے ورکروں کو ہدایت دی کہ وہ برسراقتدار کے ذریعے کارپوریشن میں جاری بدعنوانی کو عوام کے سامنے لائیں، نہال احمد صاحب کے اصول، انکی پالیسیاں اور کام کو نوجوان افراد تک پہنچائیں اور بلا خوف و خطر ظلم و نا انصافی کے خلاف جنگ جاری رکھیں- کیونکہ نہال صاحب کہتے تھے کہ ہم نہ ظلم کرتے ہیں اور نہ ظلم سہتے ہیں- مالیگاؤں کا دبدبہ دوبارہ قائم کرنے کے لئے ہر گلی میں ایک نہالی ضروری ہے-

۱۲ نومبر تشدد معاملے میں ملزمین کی ضمانت کی عرضی خارج ہونے پر شان ہند نے کہا کہ آج جب ماووں کی آنکھوں میں آنسو تھے، راشٹروادی کانگریس کی آفس جگمگا رہی تھی- شرم کی بات ہیکہ جس دن بے قصور نوجوانوں کی ضمانت نامنظور ہوئی اس دن راشٹروادی آفس کے باہر پٹاخے پھوڑے گئے- وہ بھی اس لئے کہ انکو ۱۰ کروڑ کی بھیک ملی ہے- شان ہند نے الزام لگایا کہ انہوں نے پانچ سال میں طرح طرح سے بدعنوانی کرکے کارپوریشن سے تقریباً ۲۰۰۰ کروڑ کی لوٹ کی ہے-

شیخ آصف پر تنقید کرتے ہوئے شان ہند نے کہا کہ یہ کہتے ہیں انکے پاس پولیس سے زیادہ ثبوت ہیں- لیکن یہ ان ثبوتوں کو مقامی عدالت میں پیش کرکے بے قصوروں کی رہائی کی راہ ہموار نہیں کرتے- بلکہ صرف ہائی کورٹ کے باہر فوٹو بازی کرکے چلے آتے ہیں-۱۲ نومبر معاملے کے بعد پولیس نے سخت دفعات لگائیں- آج وزارت داخلہ راشٹروادی کے پاس ہے- لیکن شیخ آصف نے اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا- نواب ملک زضااکیڈمی کو بی جے پی سے جوڑتے ہیں اور یہ خاموش سنتے رہتے ہیں- یہ صرف مالیگاؤں کی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں-


مشاورتی میٹنگ میں ساجدہ نہال احمد نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی کو مخصوص پارٹی کے دباو میں ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے- انھوں نے کہا کہ پولیس نے دیگر ملزمین کے لیے ۵ دن یا ۷ دن کی کسٹڈی مانگی لیکن مستقیم کے لیے ۱۴ دن کی کسٹدی مانگی گئی- یہ اس بات کا ثبوت ہیکہ آنے والے الیکشن کے پیش نظر جنتادل کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے- انھوں نے مزید کہا کہ جنتادل ڈرنے والی نہیں ہے اور نہ ہی اسکے ورکر خاموش رہینگے- ہم انتظامیہ کی ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتے آئے ہیں اور آگے بھی اٹھاتے رہیں گے-

میٹنگ میں سابق کونسلرسہیل عبدالکریم نے ورکروں کو جنتادل عوامی رابطہ آفس سے ہورہے کاموں کے تعلق سے اپنے اپنے وارڈ کے لوگوں تک پہنچانے کو کہا، وہیں جنتادل ترجمان معین اختر نے ورکروں کو دلجمعی کے ساتھ پارٹی کے کاموں میں حصہ لینے کی بات کہی- مدثر حسین گڈو نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی اب ایک بڑے لیڈر کے روپ میں ابھریں گے- خالد الفرحت اور صدر الدین مقآدم نے بھی میٹنگ میں اپنی بات رکھی- مشاورتی میٹنگ میں عبدالرشید ایولے والے، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے ،کارپوریٹر منصور شبیر احمد، معاون کارپوریٹر سید سلیم، شیخ شاہد بھیکن، سلیم گڑبڑ، خورشید کابل، شیخ انیس مستری، یحییٰ عبدالجبار، میسح اللہ بیسٹ، انصاری عبدالرحمٰن، حنیف پہلوان، ابو شعیب نہالی اور جنتادل کے دیگر ذمہ داران اور ورکر شریک تھے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے