ٹی ای ٹی، مہاڈا ،ہیلتھ کے امتحانات میں دھوکہ دہی، طلباء روپے لینے والے ایجنٹ کا نام بتائیں ورنہ مقدمہ کا سامنا کرنے تیار رہیں :سائبر کرائم سیل

ٹی ای ٹی، مہاڈا ،ہیلتھ کے امتحانات میں دھوکہ دہی،  طلباء روپے لینے والے ایجنٹ کا نام بتائیں ورنہ مقدمہ کا سامنا کرنے تیار رہیں : سائبر کرائم سیل 




ممبئی /پونہ : 19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاڈا ،محکمہ صحت عامہ اور ٹی ای ٹی امتحانات میں گڑبڑ، پیپر لیک کرنے اور روپے و پیسے دیکر امتحانات پاس کرنے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد مہاراشٹر حکومت نے تیزی سے جانچ پڑتال شروع کردی  ہیں ۔اس ضمن میں مہاراشٹر سائبر کرائم سیل کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پونہ اور کولہا پور سائبر پولس نے متعدد ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تکارام سوپے اور ٹی ای ٹی امتحان کو آرگنائز کرنے والی  کمپنی کے ڈائریکٹر کو گھپلہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔پولس جانچ میں یہ بھی معاملہ سامنے آیا ہے کہ تکا رام سوپے سمیت دیگر ملزمین کے حصے میں لاکھوں اور کروڑوں روپے تقسیم ہونے والے تھے ۔

اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کا دو سے تین لاکھ روپے ریٹ کھولا گیا تھا ۔ان تمام معاملہ کی تحقیقات پونہ پولس کمشنر امیتابھ گپتا کررہے ہیں اس ضمن آج سائبر کرائم پونہ نے اپیل کی ہے کہ جن طلباء نے ایجنٹ کو روپے دیئے ہیں وہ خود سے پولس کو اپنی تفصیلات بتا دیں تاکہ پولس تحقیقات میں معاونت ہوسکے ۔پولس نے کہا کہ اگر ایسے طلباء جنہوں نے روپے دیئے ہیں اور نام نہیں بتانا چاہتے وہ یہ سوچ لیں کے اگر تحقیقات میں طلباء کے نام سامنے آتے ہیں تو پھر سخت کارروائی ہوگی اور مقدمہ بھی درج کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ریاست کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے