جنوری سے بچوں کو دی جائیگی کورونا ویکسین اور بزرگوں اور ہیلتھ ورکرس کو بوسٹر ڈوز دینے وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان
ملک سے ابھی تک کورونا کا خاتمہ نہیں ہوا ، عوام گھبرائیں نہ بلکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم چوکنا رہیں، آکسیجن ، وینٹی لیٹر اور ادویات کی ملک کمی نہیں، وزیر اعظم کا قوم کے نام خطاب
نئی دہلی : 25 دسمبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ )ملک سے ابھی تک کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔بلکہ کورونا کسیسز میں رفتہ رفتہ مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر ایک کو انتہائی چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ اومیکرون کے کیسس بھی بڑھ رہے ہیں۔ اومیکرون وائرس سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اومیکرون سے پریشان ہیں۔ دنیا کے کئی حصوں میں انفیکشن بڑھ رہا ہے ہمارے ملک میں بھی اومیکرون کے چند سو کیسس سامنے آئے ہیں۔ اس سے کوئی شخص گھبرائے نہ بلکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاط کریں ۔
ماسک اور سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔چوکس رہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ملک میں 18 لاکھ آئسولیشن بیڈ، 5 لاکھ آکسیجن سپورٹڈ بیڈ، 1.4 لاکھ آئی سی یو بیڈ اور بچوں کے لیے 90,000 خصوصی بیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ریاستوں کو 3 ہزار سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس اور چار لاکھ آکسیجن سلنڈر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آج وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایک اہم اعلان کیا ہے کہ 10 جنوری سے ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق بوسٹر ڈوز دی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ 3 جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی۔ ہفتہ کی رات وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک ملک میں 90 فیصد بالغوں کو دی گئی ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ” اومیکرون کے بارے میں مختلف خبریں اور افواہیں آرہی ہیں۔ ہم ویکسین کی تیاری اور تقسیم پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز کی لگن کی وجہ سے ویکسین کی تقسیم عروج پر ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کو تیز کریں گے”۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com