تبدیلی مذہب مخالف قانون بِل کرناٹک اسمبلی میں پیش ، کانگریس نے ایوان اسمبلی میں بل کی کاپی پھاڑ ڈالی
بنگلورو : 21 دسمبر (ایجنسی / بیباک نیوز اپڈیٹ) تبدیلی مذہب مخالف قانون بل کرناٹک اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے ۔کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس کے زبردست احتجاج کے درمیان تبدیلی مذہب مخالف قانون بنانے کے لئے ایک بل پیش کیا گیا ۔ وزیر داخلہ اراگا جنندرا نے ایوان میں اس بل کو پیش کیا۔جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اس بل پر ایک ماہ سے مباحثہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔
کرناٹک کانگریس کے صدر و رکن اسمبلی ڈی کے شیو کمار نے تبدیلی مذہب مخالف قانون کی کاپیوں کو ایوان میں پھاڑ ڈالی ۔انہوں نے اس بل کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ جو جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ہم اس کی مخالفت کریں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com