نیشنلسٹ اسٹوڈنٹس کانگریس کی تشکیل ، مرزا نعیم سینٹرل کے صدر، آؤٹر کے صدر یوگیش جیونت باگل نامزد
مالیگاؤں : 20 دسمبر (پریس ریلیز) مالیگاوں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنٹس ونگ کی تشکیل کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مالیگاؤں سینٹرل کے صدر میرزا نعیم احمد منور بیگ
کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مالیگاؤں آؤٹر کے صدر یوگیش جیونت باگل کو نامزد کیا گیا ۔اسی طرح مالیگاؤں سینٹرل کے کارگزار کیلئے صدر مزمل احمد شیخ سلیم قریشی اور دوسرے کارگزار صدر کیلئے شرجیل اختر عقیل احمد انصاری کی نامزدگی عمل میں آئی ہیں ۔یہ تقریب ناسک راشٹروادی بھون پر منعقد کی گئی جس میں نومنتخب صدر و کارگزار صدور کو مہاراشٹر راشٹروادی اسٹوڈنٹس ونگ کے صدر سنیل گوانے کی ایما پر اتر مہاراشٹرا نیشنلسٹ اسٹوڈنٹس کانگریس کے صدر ودیاساگر گھوگے اور مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کے ہاتھوں دیا گیا ۔اس ضمن میں شیخ آصف نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے کیلئے اس ونگ کی تشکیل دی گئی ہیں ۔شیخ آصف نے شہر کے اسٹوڈنٹس سے اپیل کی ہے زیادہ سے زیادہ اسٹوڈنٹس اس ونگ سے جڑ کر اپنے مسائل حل کرواسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس ونگ کی شہر بھر میں تشکیل دی جائے گی اور اسکول کالج میں طلباء کا داخلہ، فیس، اسکالرشپ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com