تکارام سوپے کے مکان پر پولس کا چھاپہ، مزید 2 کروڑ روپے نقد اور سونا ضبط
پونہ :20 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہا ٹی ای ٹی کے سوالیہ پیپر لیک معاملے میں پونے پولیس کو بڑے ثبوت مل رہے ہیں۔مہاراشٹرا اسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن کمشنر تکارام سوپے کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر سے 90 لاکھ روپے اور سونا اور دستاویزات ضبط کیے گئے تھے۔
تازہ ترین کارروائی میں پولیس نے سوپے کے گھر سے 2 کروڑ روپے ضبط کئے تھے ۔پولس نے بتایا کہ ریاستی محکمہ صحت، مہاڈا اور فوج میں بھرتی کے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے واقعات پہلے ہی سامنے آچکے ہیں۔ اب ٹی ای ٹی امتحان میں خرد برد کے الزام میں پولس نے ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تکارام سوپے کو پیپر لیک معاملے گرفتار کرتے ہوئے 90 لاکھ روپے ضبط کئے تھے ۔ جانچ کے دوران پولس نے سوپے کے مکان پر دوبارہ چھاپہ مارا جس میں 2 کروڑ روپے سے زائد نقدی اور سونا ملا ہے۔سوپے کی بیوی اور بہنوئی نے چھاپہ سے پہلے نقدی کسی اور جگہ منتقل کر دی تھی۔ تاہم، پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے کہا کہ انہیں مکمل چھان بین کے بعد 2 کروڑ روپے اور سونا ملا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com