ہندوستان میں اومیکرون کی دستک، بنگلور میں دو افراد متاثر، مرکزی وزارت صحت کی تصدیق
نئی دہلی: 2 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق ہندوستان میں اومیکرون وائرس نے دستک دے دی ہے ۔اس سلسلے میں مرکزی وزارت صحت نے آج انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں اومیکرون کے دو کیس درج ہوئے ہیں۔ صحت عامہ کے سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ ملک میں دو Omicron کیسز درج ہوئے ہیں۔ موصوف آج میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک اومیکرون کے دو کیس درج کئے گئے ہیں، دونوں متاثرین کا تعلق بنگلور ریاست کرناٹک سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ان دونوں کی جینومک ٹیسٹوں نے omicron کے مختلف قسم کے موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ اب تک دنیا بھر کے 29 ممالک میں 373 افراد کی شناخت Omicron کی مختلف قسم کے طور پر کی گئی ہے۔بنگلور میں متاثر دونوں کی عمر 66- اور 46 سال ہے۔وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے اطلاع دی کہ ریاست کرناٹک میں اومیکرون کے دو معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اومیکرون اب تک 29 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اس کے کل 373 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com