ضلع ناسک سمیت شمالی مہاراشٹر و مراٹھواڑہ کے اضلاع میں سرد ہواؤں کے ساتھ بارش: محکمہ موسمیات
بحر عرب میں آنے والے طوفان کے سبب مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں زوردار بارش کی پیشن گوئی
ممبئی : یکم دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سمندری طوفان کی وجہ سے لکشدیپ، مالدیپ کے قریب جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے۔ جس کے سبب مہاراشٹر میں بارش کی صورت حال پیدا ہوگئی ہیں۔ اور آئندہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوب مشرقی بحیرہ عرب، لکشدیپ میں کم دباؤ کا علاقہ بنے گا۔ محکمہ موسمیات (IMD) نے منگل 30 نومبر کو ریاستوں میں اگلے تین دنوں تک گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں تک ریاست کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے اور 48 گھنٹوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ سے پالگھر، دھولیہ ، ناسک، نندربار، جلگاؤں، اورنگ آباد، بیڑ اور جالنہ جیسے مختلف مقامات پر تین دن تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
شمالی مہاراشٹر میں ہوا کی رفتار 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی مہاراشٹر گوا کے ساحل پر 40-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیشن گوئی کی ہے۔اسی کے چلتے آج مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں بارش کا اثر دکھائی دیا ہے ۔وہیں مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں صبح سے ہی موسم تغیر پذیر رہا۔ دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کے بعد رم جھم بارش سے شہر میں سرد ہوائیں چل رہیں ہیں اور رم جھم بارش کے ساتھ موسم انتہائی سرد ترین ہوچکا ہے ۔ایسے میں عوام بارش اور سردی سے بچاؤ کیلئے گرم ملبوسات کے استعمال کرتی دیکھی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com