نو ویکسن نو انٹری کو عوامی تعاون، دیانہ میں عقیل انصاری و ماجد چمڑے والا گروہ کا ویکسینیشن کیمپ، پہلے ہی روز 400 افراد کا ویکسینیشن

نو ویکسن نو انٹری کو عوامی تعاون، دیانہ میں عقیل انصاری و ماجد چمڑے والا گروہ کا ویکسینیشن کیمپ،


 پہلے ہی روز 400 افراد کا ویکسینیشن، اتوار کو بھی کیمپ جارہا رہیگا، عوام فائدہ اٹھائیں 


مالیگاؤں : 25 دسمبر (پریس ریلیز) نو ویکسن نو انٹری کے نفاذ کا اعلان ہوتے مالیگاؤں شہر میں عوام نے بیداری کو مظاہرہ کیا اور اب کثیر تعداد میں عوام کارپوریشن کی اپیل پراجیکٹ کورونا ویکسن لگوا رہی ہیں ۔شہر کافی وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور دور دراز سے عوام کارپوریشن کے ہیلتھ سینٹر تک پہنچ نہیں پارہی ہے جس سے اب بھی عوام کی کثیر تعداد ویکسن سے محروم ہیں ۔عوام کی اسی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے دیانہ رمضان پورہ میں سرگرم سماجی خادم عقیل انصاری اور حاجی عبدالماجد چمڑے والا گروپ نے مرحوم عبدالخالق نالہ والے ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دیانہ رمضان پورہ علاقہ کی عوام کیلئے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا ۔اس کیمپ میں عوام نے کثیر تعداد میں پہنچ کر شرکت درج کروائی اور کووڈ ٹیکہ لیا ۔اسطرح کی اطلاع عقیل انصاری و ماجد چمڑے والا نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ سنیچر 25 دسمبر کو ویکسینیشن کیمپ میں عوامی تعاون اس قدر رہا ہے کہ شام پانچ بجے تک 400 افراد مرد و خواتین نے کورونا مدافعتی ٹیکہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کو بھی صب 10 بجے سے شام چھ بجے تک یہی کیمپ رہیگا ۔اس موقع پر کارپوریشن ہیلتھ محکمہ رمضان پورہ سینٹر کی ڈاکٹر جوتشنا نانا وٹی نے کہا عوام اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ عوام خود سے اتنی زیادہ تعداد میں پہنچ کر ویکسن لگوا رہی ہیں یہ آنے والے کل کے بھارت کیلئے خوش آئند بات ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے