مالیگاؤں کے مشرقی علاقوں کے راستوں کی تعمیر نو کیلئے 10 کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج منظور ، این سی پی میں شامل ہونے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کے ہاتھوں شیخ آصف کو ملا تحفہ
گاندھی نگر،مدنی نگر وارڈ ،رونق آباد وارڈ ،ہزار کھولی،شہید عبدالحمید روڈ اور دیانہ،انصار کالونی، دریگاؤں، مالدہ سمیت شہر کے اہم راستوں کی سمینٹ کانکریٹ سے ہوگی تعمیر
25 مئی کو دیئے گئے شیخ آصف کے مطالباتی مکتوب کو ملی پہلی کامیابی ، 10 کروڑ روپے منظور ، مزید تعمیری کاموں کیلئے سرگرمیاں جاری
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) مالیگاﺅں میونسپل کارپوریشن میں آباد مشرقیت علاقوں کے اہم راستے انتہائی خستہ حال ہوچکے ہیں خاص طور سے گرووار وارڈ میں گاندھی نگر و اطراف کے راستے، مدنی نگر، رونق آباد،سردار نگر نندی والا روڈ، ہزارکھولی،شہید عبدالحمید روڈ کے اطراف کے علاقوں اور رمضان پورہ، دیانہ درے گاؤں ،مالدہ وغیرہ علاقوں کے راستوں کی تعمیر انتہائی ضروری ہوچکی ہیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت غیر مستحکم ہونے سے تعمیری کام التواء کے شکار ہیں ایسے میں مہاراشٹر حکومت مالیگاؤں شہر کو خصوصی فنڈ سے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے۔تاکہ ان راستوں کی تعمیر PWD محکمہ مالیگاؤں کی معرفت کیا جاسکے ۔اسطرح کا ترقیاتی مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے 25 مئی 2021 کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا تھا۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم نے این سی پی میں شمولیت اختیار کرتے وقت بھی مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کا مطالبہ کیا تھا ۔اور اسی ضمن میں گزشتہ 25 مئی کو شیخ آصف نے مطالباتی مکتوب پیش کرتے ہوئے اجیت پوار سے کہا تھا کہ شہر کے بہت سارے راستے خراب ہیں لیکن یہ پہلی فہرست میں راستوں کے نام و تخمینہ کے ساتھ مطالبہ کررہے ہیں تاکہ ان راستوں کو واقعی میں تعمیر کیا جاسکے ۔اس لئے حکومت مہاراشٹر سے درخواست ہے کہ وہ مالیگاؤں شہر کے مشرقی حصہ کیلئے 10 کروڑ روپے اسپیشل فنڈ سے گرانٹ جاری کرے ۔ آصف شیخ کے مطالباتی مکتوب کو بغور پڑھنے اور باتوں کو بغور سننے کے بعد وزیر مالیات اجیت پوار نے مثبت تیقن دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ جلد ہی ہم اس پر فیصلہ لینگے اور مالیگاؤں کو تعمیری گرانٹ جاری کریں گے اور اسی وقت یعنی 25 مئی 2021 کو ہی اجیت پوار نے محکمہ جاتی کارروائی جاری کرنے کا حکم بھی دیا ۔اور کامیاب جدوجہد کا نتیجہ رہا ہے کہ آج بروز جمعہ 17 دسمبر کو شام سات بجے بجے وزیر مالیات اجیت پوار نے اپنے ہاتھوں سے آصف شیخ کو مالیگاؤں شہر کے اہم راستوں کی تعمیر نو کیلئے خصوصی فنڈ سے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری کا لیٹر دیا ہے ۔اسطرح کی خوش کن اطلاع ممبئی سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے دی اور بتایا کہ آج نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے انکے بنگلہ پر ملاقات کی گئی جہاں انہوں نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے دس کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو منظوری دی ۔اس موقع پر شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کے وقت ہم نے پارٹی ہائی کمان سے جو اہم مطالبات عوامی و شہری مفاد میں کئے تھے ان میں سے یہ ایک بڑی اورنگ پہلی کامیابی ہے ۔
شیخ آصف نے ڈیمانڈ لیٹر میں جن راستوں کی سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اسے منظوری حاصل ہوگئی ہے ان راستوں میں ہزار کھولی فاروق ممبر کے گھر کے پاس سے جنتا بینک تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کی 30 لاکھ روپے تخمینہ سے تعمیر کرنا ۔اسی طرح ہزار کھولی امبیڈکر گارڈن جنتا بینک سے عائشہ نگر پولس اسٹیشن تک اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن سے وارڈ کمیٹی نمبر 2 سے شیخ عثمان ہائی اسکول تک 80 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا ۔ہزار کھولی پربھاگ کمیٹی نمبر 2 سے سابق ایل اے شیخ رشید و شیخ آصف کے مکان والے راستے کی 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے سامنے والے راستے کی 25 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔اس کے علاوہ درے گاؤں گٹ نمبر 118 میں 50 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔عباس نگر چوک سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کارنر تک 50 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔عباس نگر چوک ڈاکٹر ریاض کے دواخانہ سے سابق میئر حاجی نجم الدین شیخ گلشیر کے مکان تک 35 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔عبدالحکیم چوک سے عباس نگر چوک تک اور رونق آباد چوک سے سلامت آباد چوک تک 95 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔
اسی طرح مولانا عبدالحمید جمالی کے مکان کے پاس سے رونق آباد 60 فٹی روڈ تک 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔گاندھی نگر چوک سے مولانا عبدالحمید جمالی کے مکان تک اور گاندھی نگر نگر چوک سے جمہور ہائی اسکول مالدہ کارنر تک 45 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔خاتون ڈی ایڈ کالج کے پاس 35 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔درے گاؤں گٹ نمبر 123/124 اواڑی نالہ سے حراء اسکول تک 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔ ہنگلاج نگر مندر سے متصل راستے کی 30 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔ہنگلاج نگر مندر سے محسن کرانہ تک 20 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا ۔دیانہ شیو روڈ رمضان پورہ مصطفیٰ چوک سے باقی مسجد تک 75 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔ایم جی پیٹرول پمپ سے نندی والا سائزنگ تک 70 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔وارڈ نمبر 3 سروے نمبر 37 میں میونسپل کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 40 لاکھ روپے تخمینہ سے فنکشن ہال تعمیر کرنا ۔دیانہ گٹ نمبر 194/2 میں 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔اسکے علاوہ سروے نمبر 75 انصار کالونی میں 20 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔اسی طرح مالدہ شیوار شیو روڈ کے پاس سے سوند گاؤں پھاٹا اور دادا میاں کے مکان کے پاس سے عزیز ناکہ والے کے مکان تک گٹ نمبر 83/1،83/2اور گٹ نمبر 82/1،82/2 میں 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنے کے بجٹ کو منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر شیخ آصف نے ریاستی حکومت اور نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار ،چھگن بھجبل ،وزیر شہری ترقیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔اور انہوں نے کہا کہ آج کا دن مالیگاؤں شہر کیلئے تاریخی دن ثابت ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی کاغذی کارروائی کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریان کو خراب راستوں سے نجات دلائی جاسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com