جونی پینشن، نان گرانٹ اساتذہ کو گرانٹ اور فل ٹائم کمپیوٹر ٹیچر کی تقرری کرنے کا فیصلہ
نانا پٹولے کی صدارت میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ ،ٹیچر و گریجویٹ ایم ایل ایز کے ساتھ ودھان بھون میں میٹنگ کا انعقاد
ممبئی : 19 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو محکمہ تعلیم سے بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے کی صدارت میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ اور تمام ٹیچر ایم ایل ایز اور گریجویٹ ایم ایل ایز کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں انکریمنٹل پوسٹس، گروپنگ، جونی پنشن، کمپیوٹر ٹیچر وغیرہ جیسے مسائل پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
اس میٹنگ میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے پروموشن کے لیے ایک تفصیلی تجویز تیار کرنے اور اسے کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے مثبت کردار کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اساتذہ اور اسٹاف (سنچ مانیتا) کے مختلف زیر التواء مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ایم ایل اے کپل پاٹل نے مطالبہ کیا کہ ہر مضمون کیلئے ایک اسپیشل ٹیچر ہونا چاہیے، اسکولوں میں ایک ہیڈ ماسٹر ہونا چاہیے اور آرٹس اور کھیل کے اساتذہ کو بھی جگہ دی جانی چاہیے۔ وزیر تعلیم نے ان مسائل کو تسلیم کیا اور اس سلسلے میں نئے معیارات کو فوری نافذ کرنے کا وعدہ کیا۔
وزیر تعلیم نے کمشنر آف ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اساتذہ، نان گرانٹ اساتذہ ، جزوی طور پر گرانٹیڈ ، انکریمنٹ اساتذہ اور یکم نومبر 2005 سے پہلے رجوع ہونے والے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے لیے پنشن اسکیم کے حوالے سے ایک تجویز تیار کریں۔ تاکہ انہیں پینشن کا راستہ صاف ہو جائے۔ ڈیجیٹل دور میں کمپیوٹر کی تعلیم بہت اہم ہوتی جا رہی ہے۔ کورونا کے دور میں آن لائن سیکھنے کے لیے بھی کوششیں کی گئیں۔ اس پس منظر میں مطالبہ کیا گیا کہ اسکول میں کل وقتی کمپیوٹر ٹیچر رکھا جائے اور ان اساتذہ کو بھی تسلیم کیا جائے جو پہلے سے کام کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں مذکورہ بالا تمام فیصلے کرتے ہوئے وزیر تعلیم اور نانا پٹولے نے کہا کہ جلد از جلد اسے کابینہ میں منظور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔وہیں اساتذہ کی تنظیموں نے اسے صرف ایک کارروائی قرار دیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی کانگریس ان موضوعات پر مثبت فیصلہ کرتی ہے ہیں یا پھر الیکشن کا سہارا لیکر وعدوں کی خیرات بانٹ دیتی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com