ناسک ضلع دیہی پولس اور مالیگاؤں پولیس انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ، شہریان سے تعاون کی اپیل
مالیگاؤں :13 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) ناسک گرامین پولیس کی جانب سے مالیگاؤں شہریان کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر میں 12 نومبر بروز جمعہ شام 5 بجے کے درمیان جو واقعہ پیش آیا وہ ایک غیر معمولی تھا۔ لیکن اب حالات پوری طرح سے پرامن ہے۔ اس تعلق سے ضلع ایس پی سچن پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عوام سے گزارش کی ہیکہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کسی بھی طرح کی بدنظمی نہ پھیلائیں جس کی وجہ سے شہر کا امن و امان خراب ہو۔ایسا کوئی بھی فرد جو افواہ پھیلا کر شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کریگا۔ایسے افراد پر پولیس انتظامیہ سخت کارروائی کریگی۔ شہریان شہر کے امن و امان کو قائم رکھنے میں پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com