مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ :راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پہلے امیدوار کا اعلان
مفتی اسماعیل سرکاری افسران کی جی حضوری بند کریں ، عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں MLA ناکام :شیخ آصف
مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران عوامی ووٹوں کے سودا گر ہیں، گلشن ابراہیم میں استقبالیہ تقریب سے شیخ آصف کا اپوزیشن پر حملہ
مالیگاؤں : 6 نومبر (پریس ریلیز) شہر کے موجودہ ایم ایل اے سرکاری آفیسران کی جی حضوری بند کریں ۔آپ کبھی سول اسپتال کے ڈاکٹروں کی چاپلوسی کرتے ہیں تو کبھی ایف ڈی او محکمہ کی اور کبھی کارپوریشن میں جا کر ملازمین و آفیسران سے سانٹھ گانٹھ کرتے ہوئے چاپلوسی کرتے ہیں. جس سے شہر میں عوامی نمائندے کا دبدبہ کم ہوتا جارہا ہے اور سرکاری آفیسران کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ان سب وجوہات کی بناء پر شہریان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اسطرح کا اظہار سابق ایم ایل اے و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے گزشتہ شب کیا۔موصوف گلشن ابراہیم میں مسجد یونس مالیگ کے پاس منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔شیخ آصف نے کہا کہ شہر بنیادی مسائل کی زد میں ہیں اور ایم ایل اے جی حضوری میں مصروف ہے ۔انہوں نے قومی سیاست پربھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین بی جے پی کا ساتھ دے رہی ہیں ۔مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا کیا جارہا ہے ۔شہر میں بھی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی ووٹوں کا سودا کیا اور اپنے ذاتی مفاد کے واسطے عوام کی ووٹوں کو سیاسی لیڈران کے چرنوں میں ڈال دیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں غریبوں کیلئے لڑونگا چاہے مجھے اسمبلی چناؤ ہارنا پڑا تو چلے گا ۔وارڈ کی خستہ حالی پر انہوں نے کہا کہ گلشن ابراہیم کے علاقوں میں تعمیری کام کچھ بھی نہیں ہوا ہے اور جو تھوڑا بہت ہوا اسکی کوالیٹی بھی انتہائی خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب بھائیوں کی محنت کی کمائی سے اپنا گھر بھرنے والے جلد سے جلد غریبوں کے زمین کے پیسے واپس کریں یا انکے نام پر زمین کریں ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکر اپنا کام کریں گے ۔انہوں نے دادا گیری کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب راشٹروادی کانگریس پارٹی ہر ظلم و دادا گیری کے خلاف لڑے گی ۔اگر این سی پی کے ورکروں کو ہاتھ لگایا گیا یا دھمکی دی گئی تو اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا ۔شیخ آصف نے شہری مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شہر کا نوجوان اور غریب راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کریگا اور کارپوریشن پر اپنا میئر بیٹھائے گا ۔انہوں نے استقبالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ سے ہم نے اسمبلی الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ زین الدین منصوری کو کارپوریشن کا ایک ٹکٹ دینگے اسی وعدے کے مطابق آج میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ شریف منصوری و زین الدین منصوری کے گھر سے ایک ٹکٹ این سی پی کا فائنل کردیا گیا ہے ۔اور بقیہ دو ٹکٹ کی تیاری جاری ہے ۔وارڈ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے این سی پی کو کامیاب کریں ۔اس اجلاس میں نسیم سیٹھ راکیل والے نے بھی مجلس اتحاد المسلمین کی بی جے پی دوستی کو اجاگر کیا۔ وہیں حاجی خالد شیخ و ریاض علی، شریف منصوری، صوفی انیس قادری، الطاف کرانہ، جابر شاہ، ابوذر کنڈی والا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔پروگرام کی نظامت عادل پٹھان نے انجام دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com